راجہ عبدالقیوم ۔۔۔ جب مچل اٹھتے ہیں جذبات تو میں لکھتا ہوں

جب مچل اٹھتے ہیں جذبات تو میں لکھتا ہوں
تپنے لگتے ہیں خیالات تو میں لکھتا ہوں

حبس و گرمی سے سلگتے ہوں شب و روز کہ پھر
ٹوٹ کر برسے جو برسات تو میں لکھتا ہوں

دور ماضی کے کسی بند دریچے سے کبھی
جھانکنے لگتے ہیں لمحات تومیں لکھتا ہوں

ضبط کی حد میںاگر ہوں تو انہیں سوچتا ہوں
حد سے بڑھ جاتے ہیں صدمات تو میں لکھتا ہوں

بات جو کہہ نہیں پاتا ہوں کسی سے برسوں
دل میںچبھتی ہے وہی بات تو میں لکھتاہوں

بات کہنی ہو مگر کوئی نہ سننا چاہے
اس طرح کے ہوں جو حالات تو میں لکھتا ہوں

Related posts

Leave a Comment