سعود عثمانی … قلیل ہو کہ زیادہ مگر محبت ہو

قلیل ہو کہ زیادہ مگر محبت ہو
کسی طرح بھی محبت ہو پر محبت ہو

تمام عمر بھلا کون زندہ رہتا ہے
سوائے اُس کے جسے عمر بھر محبت ہو

مجھے تو چین نہ پڑتا تھا جب محبت تھی
یہ شخص بیٹھ نہ پائے اگر محبت ہو

قبائے نم !یہی حق ہے برستی بارش کا
خراب کرتی شرابور تر  محبت ہو

تو جانتا نہیں کتنی دراز ہوتی ہے
اگر یہ زندگیٔ مختصر محبت ہو

تو ایک شخص مجھے بھول جانا چاہیے نا
سعودؔ مجھ کو اگر راس ہر محبت ہو

Related posts

Leave a Comment