ذکر اچھا نہیں برائی کا
تذکرہ تم کرو بھلائی کا
چار دن کے بخاری جیون میں
فائدہ کیا کسی ، لڑائی کا
اس جوانی کے دور میں اکثر
شوق ہوتا ہے خود نمائی کا
اپنی سنتا تو کوئی کیا سنتا
تیری جانب تھا رخ خدائی کا
نوکری بھی ہے نوکری لیکن
لطف اپنا ہے اک پڑھائی کا
وقت نے بادشہ بنایا ہے
پاس کچھ تو کرو خدائی کا
جرم عاصم ہمارا تھا اتنا
شکوہ ہم سے ہوا نہ بھائی کا
