روزہ ۔۔۔۔ بھوکا پیاسا ہی اک نہیں کافی آنکھ بھی روزہ دار ہو تیری کر تلاوت مگر سمجھ کے تو صوم کیا فلسفہ ہے کیا اس کا وہ مخاطب ہے تجھ سے قرآں میں مت سنیں کان کچھ غلط صاحب ہاتھ بھی روزہ دار ہوں تیرے کر ملاوٹ نہ کوئی چیزوں میں مہنگے داموں نہ بیچ ،رب سے ڈر پیدا اشیا کی یوں نہ قلت کر وہ ہے حاضر بھی اور ناظر بھی وہ تو باطن سے بھی ترے واقف رحم کر خود پہ ہوش کر بندے اپنی حد سے…
Read MoreTag: Asim Bukhari
عاصم بخاری ۔۔۔ ذکر اچھا نہیں برائی کا
ذکر اچھا نہیں برائی کا تذکرہ تم کرو بھلائی کا چار دن کے بخاری جیون میں فائدہ کیا کسی ، لڑائی کا اس جوانی کے دور میں اکثر شوق ہوتا ہے خود نمائی کا اپنی سنتا تو کوئی کیا سنتا تیری جانب تھا رخ خدائی کا نوکری بھی ہے نوکری لیکن لطف اپنا ہے اک پڑھائی کا وقت نے بادشہ بنایا ہے پاس کچھ تو کرو خدائی کا جرم عاصم ہمارا تھا اتنا شکوہ ہم سے ہوا نہ بھائی کا
Read Moreعاصم بخاری ۔۔۔ تصویر
پیش کرتے ہیں حاضرہ تصویر شعر حالات کا ،خلاصہ ہیں جو بڑھاتے ہیں حوصلہ میرا میرے قاری مرا ، اثاثہ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ یوں ہی پڑھتے رہے کتابوں سے معنی اس لفظ کے ، مرے بھائی اس کی پیشانی جب سے دیکھی ہے مہ جبیں لفظ کی ، سمجھ آئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھینا جھپٹی کا اب ہے وہ عالم ڈاکو ہر اک ، دکھائی دیتا ہے اب تو اتنے ہیں لگ چکے پودے شہر جنگل دکھائی دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے یہ فطری سنکھار ، کا موسم تیرے جوبن نکھار ، کا موسم…
Read More