دنیا دار
۔۔۔۔۔
آنکھوں میں
جلوہ کناں چاہت
اِخلاص کی ساری حدت
اِحساس کا تمام وزن
جذبوں کے سارے پرتو
جب میں نے
جنون کے میزان پر رکھے
تو
تمہارا پلڑا بھاری تھا
کہ تم نے ٹوٹ کر محبت کی
اور میں
احتیاط کے کرب میں اُلجھا
صرف دُنیاداری کرسکا
Related posts
-
امجد اسلام امجد ۔۔۔ حد
حد سوچا بہت ، پہ کھل نہ سکا آج تک ، کہ کیوں کرتے ہیں لوگ... -
ضد ۔۔۔ پروین شاکر
ضد ۔۔۔۔ میں کیوں اُس کو فون کروں! اُس کے بھی تو علم میں ہو گا... -
صغیر احمد صغیر ۔۔۔ اژدھا
اژدھا ۔۔۔۔ میں وہ نہیں صغیر، میں جو تھا بدل گیا یہ کیسی شکل ہے میں...
