طلعت شبیر ۔۔۔ پھر اُفق پر دل جڑا تھا شام سے

پھر اُفق پر دل جڑا تھا شام سے اور میں تنہا کھڑا تھا شام سے آرزو مفلس کی یوں پھر سو گئی خواب بھی اوندھا پڑا تھا شام سے ڈوبتا سورج، جدائی آ پڑی! وقت میرا پھر کڑا تھا شام سے قافلہ شبیر کا گزرا ہے کیا؟ پھر کوئی خیمہ پڑا تھا شام سے رات بھی مغموم ہوتی جائے ہے کیا فسانہ پھر گھڑا تھا شام سے میں ہوں داعی روشنی کا اس لیے یاد ہے مجھ کو لڑا تھا شام سے ہجرتوں کے سارے منظر کھو گئے ایک منظر…

Read More

طلعت شبیر ۔۔۔ اگلا جنم (نثری نظم)

اگلا جنم ۔۔۔۔۔۔ روایتوں کی قید میں آنکھ کھلی نہ دل اپنے بس میں تھا نہ جسم پہ کوئی دسترس خواب تعبیروں کے تعاقب میں جنگل جنگل اُلجھے رہے خواہشیں موسموں کی طرح بیت گئیں اور زندگی اگلے جنم پر تکیہ کیے گزر گئی

Read More