نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ اعجاز دانش

خواب میں ان کی زیارت ہو خدایا مجھ کو
کاش مل جائے محمد کا سہارا مجھ کو

میرے مولا تری الفت کے میں قرباں جاؤں
تری الفت نے ہر اک غم سے نکالا مجھ کو

اب ترے ہجر کے لمحات گزاروں کیسے
پاس پھر اپنے بلا لیجیے آقا مجھ کو

اپنی کملی میں محبت سے چھپا لیں آقا
ہر قدم ورنہ ستائے گا زمانہ مجھ کو

اب کسی شہر کی اس دل کو نہیں ہے خواہش
بھا گیا ایسے ترا شہر مدینہ مجھ کو

ہے مرا زادِ سفر نامِ رسولِ عربی
کیا جھکا پائے گی اعجاز یہ دنیا مجھ کو

سیرتِ پاک کا دانش یہ کرشمہ دیکھا
راستہ مہرو محبت کا دکھایا مجھ کو

Related posts

Leave a Comment