نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سید ریاض حسین زیدی

دن منور ہیں چاندنی راتیں
آپؐ ہی کی ہیں یہ مداراتیں

سب اجالوں سے ہو گئے روشن
نور افزا ہیں آپؐ کی باتیں

روشنی آگئی زمانے میں
دل میں اُتریں حضورؐ کی نعتیں

سب سے محکم ہے آپؐ سے نسبت
اور کچھ کام کی نہیں ذاتیں

انؐ کے کسبِ کمال کی فہرست
سب حدیثوں کی خوب تر باتیں

میں ریاضِ نبیؐ کا باسی ہوں
مجھ پہ خوشبو کی ہیں مداراتیں

Related posts

Leave a Comment