نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ نیلما ناہید درانی

اپنے محبوب کو جب رب نے پکارا ہوگا
عرش کو مل کے فرشتوں نے سنوارا ہوگا

آمنہ دیکھ کے مکھڑا یہی کہتی ہونگی
رب نے اس چاند کو جنت سے اتارا ہوگا

عرش کی آخری منزل پہ جو پہنچے ہوں گے
مرے آقا نے بھی لبیک پکارا ہوگا

ان کے آنے کی خبر عرش پہ پھیلی ہوگی
سارے نبیوں نے بھی پھر عرش سنوارا ہوگا

وہ جو رحمت ہیں جہانوں کے لیے آئے ہیں
مرحبا، مرحبا ہر ذرہ پکارا ہوگا

روز محشر وہ شفاعت کے لیے آئیں گے
ہر گنہگار کو ان کا ہی سہارا ہوگا

Related posts

Leave a Comment