مظہر حسین سید ۔۔۔ بیج سے کیسے پھول اور ڈالی بنتی ہے

بیج سے کیسے پھول اور ڈالی بنتی ہے فطرت کے اخلاص پہ تالی بنتی ہے ایک خیال ہے جس کی کوئی شکل نہیں جس نے بھی جو بات بنا لی بنتی ہے کیسے اس میں قوسِ قزح کے رنگ بھروں رات کی ہو تصویر تو کالی بنتی ہے کب بنتی ہے مجھ سے چشمِ ناز اس کی بن جائے تو دیکھنے والی بنتی ہے خواب چرانا جس بستی کا پیشہ ہو اُس میں آنکھوں کی رکھوالی بنتی ہے اس منظر کی کوئی بھی تفہیم نہیں اس موقع پر سیدھی گالی…

Read More

مظہر حسین سید ۔۔۔ ساعتِ گم گشتہ

ساعتِ گم گشتہ ………………. کوئی ہے کوئی ہے کی آواز دے کر مجھے یاد آیا کہ کوئی نہیں ہے تمام اہلِ خانہ تو شادی پہ  ۔۔۔ جاتے ہوئے بھی بتا کر گئے تھے ۔۔ مگر حافظہ اب!! مگر حافظے سے مجھے یاد آیا بلا حافظہ تھا ۔۔ کہ حافظ سے دو سال پڑھتا رہا  پر چھڑی تک نہ کھائی اور اسکول میں بھی کئی ماسٹر میرے گالوں پہ تھپڑ لگانے کی حسرت لیے ہی ریٹائر ہوئے تھے الف بے کی بے معنی تکرار میں میرا ثانی کہاں تھا جب اسکول…

Read More

درس دھارا ۔۔۔ شاہین عباس

درس دھارا۔ شاہین عباس ۔DOWNLOAD

Read More

اظہر فراغ ۔۔۔ صرف اس کی دکان چل رہی ہے

صرف اس کی دکان چل رہی ہے تیز جس کی زبان چل رہی ہے یہ ہوا دشت کی نہیں لگتی جس قدر بے نشان چل رہی ہے کون حائل ہو اس کے رستے میں یوں سمجھیے چٹان چل رہی ہے راہ سے ہٹنا چاہتی ہو گی راہ کے درمیان چل رہی ہے آپ بیتی میں کیسا رد و بدل کون سا داستان چل رہی ہے

Read More

اظہر فراغ ۔۔۔ اشتراک 

اشتراک  ۔۔۔۔۔۔ تجھے مبارک ترا عقیدہ مجھے مقدم مرا تفکر چلو یہ مانا کہ خیر تو ہے چلو یہ مانا کہ میرا سارا شعور شر ہے مرے سوالوں کا آج اتنا جواب دے دے سن اے مقدس صحیفے طاقوں میں رکھنے والے کبھی پڑھا ہے؟ کہ ان صحیفوں میں کیا لکھا ہے وہ معجزہ گر سنی سنائی کہانیوں کے تو جن کی قبروں کو سرخ پھولوں سے بھر رہا ہے تو اُن گلابوں کو زندہ لوگوں پہ خرچ کرتا تو کیا بُرا تھا؟ محبتوں کو گناہ کہنے سے پہلے اتنا…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔ اظہر فراغ

نہ تیرنے کے ہنر سے واقف نہ ہم ہیں پختہ سفینے والے تری شفاعت کے آسرے پر رواں دواں ہیں مدینے والے ستم تو یہ ہے، مرے پیمبر! فقط یہ حلیے کی ورزشیں ہیں وگرنہ ایسے دکھائی دیتے تری اطاعت میں جینے والے درود گوئی کا سلسلہ تو فقط بہانہ بنا ہوا ہے اکٹھے ہوتے ہیں روز جام ِرخِ منور کو پینے والے جوسوچتے تھے دیا جلائے بنا خریدیں گے روشنی کو مجھے بتاؤ، مرے عزیزو! کہاں گئے وہ خزینے والے نبی سے سیکھا ہوا ہے ہم نے عداوتوں کو…

Read More