یہ نور جڑا دل کے نگینے میں رہے گا اب گنبدِ خضرا مرے سینے میں رہے گا جو کوئی سلیقے سے چلا جائے گا در تک پھر چاہے کہیں جائے قرینے میں رہے گا جب تک مری پلکوں کو اجازت نہیں ملتی گریہ کا عمل جاری پسینے میں رہے گا آقا ! جو غلام آپ کے روضہ تلک آیا جس شہر چلا جائے مدینے میں رہے گا یاں کون ٹھہرتا ہے سرِ سیلِ حوادث پر وہ جو محبت کے سفینے میں رہے گا
Read MoreMonth: 2021 مئی
افضل خان ۔۔۔ جس جگہ جا کے لگے شور شرابہ اچھا
جس جگہ جا کے لگے شور شرابہ اچھا شہر میں اک بھی نہیں چائے کا ڈھابہ اچھا ہاں مجھے اندھی عقیدت ہے، نہ یوں بحث کرو میں بھی کہتا ہوں کہ تھا عہدِ صحابہ اچھا دونوں جانب سے رہا کرتا ہے سیلاب کا خوف ہے مری دشت مزاجی کو دوآبہ اچھا شہر والوں کے لیے منع ہے جنگل میں شکار پیشِ اشجار نہیں خون خرابہ اچھا مدحِ جاناں کے لیے ہجر ضروری ہے مجھے میں جدا ہو کے ملاتا ہوں قلابہ اچھا کان دھرتا نہ تھا گھر میں کوئی میری…
Read Moreافضل خان ۔۔۔ المیہ
المیہ۔۔۔۔۔۔تم کو روکا نہ تھا؟ایک مدت سے دیمک زدہ لکڑیوں کو نہ ایندھن فراہم کرونم سے عاری یہ خاروں بھری لکڑیاں دیکھ سکتی نہیں، سن بھی سکتی نہیںیہ نہیں جانتیں کس طرف دشت ہے کس طرف بستیاںان کی آنکھیں نہیںیہ اگر جل اٹھیں، شانہ ِ باد پر ہاتھ رکھ کر سفر کرنے لگ جائیں گیکان ان کے نہیںتم انھیں یہ بھی سمجھا نہیں پاؤ گے یہ مرا آشیاں ہے اسے چھوڑ کر تھوڑا آگے بڑھومعذرت؛ معذرت؛اب مرے پاس کس واسطے آۓ ہو؟میرا گھر اس گلی کے دہانے پہ تھا، راکھ…
Read Moreنعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ افضل خان
یہ جو اس دل کو جنوں میں بھی سکوں ہے، یوں ہے ذ ہن پر اسمِ محمد کا فسوں ہے یوں ہے دل کے جذبات الگ، عقل کی اوقات الگ عشق کی راہ مگر یوں ہے نہ یوں ہے، یوں ہے میں مدینے سے پلٹنا ہی نہیں چاہتا تھا ”تو نے پوچھا تھا نمی آنکھ میں کیوں ہے، یوں ہے” سیرتِ پاک ہی دراصل ہے قانونِ حیات ورنہ فتوے تو ہزاروں ہیں کہ یوں ہے یوں ہے دل دھڑکتا ہے محمد کی زیارت کے لیے میرے اعضا میں اگر گردشِ…
Read Moreافضل خان
ہمارے اشک سنبھالے تمھاری پلکوں نے مہاجرین کی انصار نے مدد کی ہے
Read Moreطارق بٹ ۔۔۔ وقت سے پہلے
وقت سے پہلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتنے لفظ …. نوکِ زباں تک آتے آتے کھو جائیں گے کتنے حرف لبوں پر آ کر با معنی ہو جائیں گے کتنے دہکتے درد انگارے بجھتے وقت کی راکھ کے نیچے سو جائیں گے کو ن سی شاخِ دل پر اب کے درد کا اکھوا پھوٹے گا کون بنے گا درد کا ساجھی کس رستے پر ، کس لمحے میں ، ساتھ کسی کا چھوٹے گا کہاں اُگیں گی سُکھ کی فصلیں کون سراب کمائے گا بادِ صبا کا کون سا…
Read Moreطارق بٹ
عجیب وہم سا رہتا ہے، ہر سفر میں مجھے رواں ہوں جس پہ، مرا راستہ نہیں ہے وہ
Read Moreطارق بٹ … یہ زماں ہے نہ یہ مکاں اپنا
یہ زماں ہے نہ یہ مکاں اپناہے کہیں اور ہی نشاں اپنا یہ علاقہ ہے دلستاں اپناورنہ ہم، اور یوں زیاں اپنا جانے اس دائرے پہ ہستی کےخط مماس ہے کہاں اپنا طبع روشن کے اس چراغ تلےیہ اندھیرا ہے راز داں اپنا اس کا ہم پایہ ہو تو ہو کوئیجس تشخص کا ہے بیاں اپنا دل دریچہ ہے کون باغ کی سمتہے معطّر مشامِ جاں اپنا گم ہوا ہے یہ کس دھندلکے میںداغِ دل تھا جو ضُو فشاں اپنا کبھی آیا ادھر تو پوچھیں گے‘ ہے کوئی آپ کا…
Read Moreنعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔ طارق بٹ
خدا کے دن ۔۔۔ شاہین عباس
خدا کے دن شاہین عباس DOWNLOAD
Read More