افضل خان ۔۔۔ جس جگہ جا کے لگے شور شرابہ اچھا

جس جگہ جا کے لگے شور شرابہ اچھا شہر میں اک بھی نہیں چائے کا ڈھابہ اچھا ہاں مجھے اندھی عقیدت ہے، نہ یوں بحث کرو میں بھی کہتا ہوں کہ تھا  عہدِ صحابہ اچھا دونوں جانب سے رہا کرتا ہے سیلاب کا خوف ہے مری دشت مزاجی کو دوآبہ اچھا شہر والوں کے لیے منع ہے جنگل میں شکار پیشِ اشجار نہیں خون خرابہ اچھا مدحِ جاناں کے لیے ہجر ضروری ہے مجھے میں جدا ہو کے ملاتا ہوں قلابہ اچھا کان دھرتا نہ تھا گھر میں کوئی میری…

Read More

افضل خان ۔۔۔ المیہ

المیہ۔۔۔۔۔۔تم کو روکا نہ تھا؟ایک مدت سے دیمک زدہ لکڑیوں کو نہ ایندھن فراہم کرونم سے عاری یہ خاروں بھری لکڑیاں دیکھ سکتی نہیں، سن بھی سکتی نہیںیہ نہیں جانتیں کس طرف دشت ہے کس طرف بستیاںان کی آنکھیں نہیںیہ اگر جل اٹھیں، شانہ ِ باد پر ہاتھ رکھ کر سفر کرنے لگ جائیں گیکان ان کے نہیںتم انھیں یہ بھی سمجھا نہیں پاؤ گے یہ مرا آشیاں ہے اسے چھوڑ کر تھوڑا آگے بڑھومعذرت؛ معذرت؛اب مرے پاس کس واسطے آۓ ہو؟میرا گھر اس گلی کے دہانے پہ تھا، راکھ…

Read More

نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ افضل خان

یہ جو اس دل کو جنوں میں بھی سکوں ہے، یوں ہے ذ ہن پر اسمِ محمد کا فسوں ہے یوں ہے دل کے جذبات الگ، عقل کی اوقات الگ عشق کی راہ مگر یوں ہے نہ یوں ہے، یوں ہے میں مدینے سے پلٹنا ہی نہیں چاہتا تھا ”تو نے پوچھا تھا نمی آنکھ میں کیوں ہے، یوں ہے” سیرتِ پاک ہی دراصل ہے قانونِ حیات ورنہ فتوے تو ہزاروں ہیں کہ یوں ہے یوں ہے دل دھڑکتا ہے محمد کی زیارت کے لیے میرے اعضا میں اگر گردشِ…

Read More

افضل خان ۔۔۔۔۔۔ جو یہ کہتے ہیں کوئی پیشِ نظر ہے ہی نہیں

جو یہ کہتے ہیں کوئی پیشِ نظر ہے ہی نہیں کون سی ذات کے منکر ہیں اگر ہے ہی نہیں پھر جو اس شہر میں آنا ہو تو ملنا مجھ سے گھر کا آسان پتہ یہ ہے کہ گھر ہے ہی نہیں بے ارادہ ہی ترے پاس چلا آیا ہوں کام کچھ ہو تو کہوں تجھ سے،مگر ہے ہی نہیں اس لیے ہم کو نہیں خواہشِ حوران ِبہشت ایک چہرہ جو اِدھر ہے وہ اُدھر ہے ہی نہیں لفظ سے لفظ مجھے جوڑنا پڑتا ہے میاں میری قسمت میں کوئی…

Read More

افضل خان ۔۔۔۔ مجھے رونا نہیں، آواز بھی بھاری نہیں کرنی

مجھے رونا نہیں، آواز بھی بھاری نہیں کرنی محبت کی کہانی میں اداکاری نہیں کرنی ہمارا دل ذرا اُکتا گیا تھا گھر میں رہ رہ کر یونہی بازار آئے ہیں خریداری نہیں کرنی تحمل، اے محبت ! ہجر پتھریلا علاقہ ہے تجھے اس راستے پر تیز رفتاری نہیں کرنی ہوا کے خوف سے لپٹا ہوا ہوں خشک ٹہنی سے کہیں جانا نہیں، جانے کی تیاری نہیں کرنی غزل کو کم نگاہوں کی پہنچ سے دور رکھتا ہوں مجھے بنجر دماغوں میں شجر کاری نہیں کرنی وصیت کی تھی مجھ کو…

Read More

افضل خان

وصل و ہجراں میں تناسب راست ہونا چاہیے عشق کے ردِ عمل کا مسئلہ چھیڑوں گا مَیں

Read More

سلام…… افضل خان

ملول ایسا ہوا منظرِ قضا سے مَیں کہ روتا  پیٹتا نکلا ہوں کربلا  سے مَیں تو اہلِ بیتؑ کی نصرت کو کیوں نہیں پہنچا؟ سوال مجھ سے کرے گا خدا، خدا  سے مَیں میں رو پڑا تو مجھے یاد آیا صبرِ حُسینؑ سو اپنے آپ کو دینے لگا دلاسے مَیں دھنسا نہ ریت میں دشمن، نہ غرقِ آب ہوا خفا فرات سے، ناراض ہوں ہوا   سے مَیں کہا یہ حُرؑ نے ریاضِ بہشت میں سب سے مجھے بھی دیکھیے کیا ہو گیا ہوں کیا   سے مَیں یہ سوچ کر غمِ…

Read More