افضل خان ۔۔۔۔ مجھے رونا نہیں، آواز بھی بھاری نہیں کرنی

مجھے رونا نہیں، آواز بھی بھاری نہیں کرنی محبت کی کہانی میں اداکاری نہیں کرنی ہمارا دل ذرا اُکتا گیا تھا گھر میں رہ رہ کر یونہی بازار آئے ہیں خریداری نہیں کرنی تحمل، اے محبت ! ہجر پتھریلا علاقہ ہے تجھے اس راستے پر تیز رفتاری نہیں کرنی ہوا کے خوف سے لپٹا ہوا ہوں خشک ٹہنی سے کہیں جانا نہیں، جانے کی تیاری نہیں کرنی غزل کو کم نگاہوں کی پہنچ سے دور رکھتا ہوں مجھے بنجر دماغوں میں شجر کاری نہیں کرنی وصیت کی تھی مجھ کو…

Read More