دو جنگلی کبوتر ……….. ہم دو جنگلی کبوتر ساتھ ساتھ اڑتے کبھی نزدیک کبھی دور کبھی اوپر کبھی نیچے کبھی ہنستے گاتے، کبھی گیت سناتے کبھی زمین کی طرف جھانکتے اور کبھی آسمان کی کھڑکی کھولتے چاند سے ہاتھ ملاتے اور بادلوں کو پیار کرتے ہیں ہم ہر روز اڑتے ہیں ہر روز سرما کی دھوپ میں نہاتے ہیں اور ہر روز ایک دوسرے کے گلے ملتے ہیں ہم دو جنگلی کبوتر آسمان کے بستر پر ساتھ ساتھ سونے والے ہم سوچتے ہیں کہ زمین کی طرف اترنے والی کھڑکی…
Read MoreMonth: 2021 مئی
عاجز کمال رانا
عاجز کمال رانا ۔۔۔ گم شدہ ستارا
گمشدہ ستارا۔۔۔۔۔۔دل کی تاریکی میںگمشدہ ستارے نہیں ملتےتو معلوم ہوتا ہےکہ یہ اندھیرا رات کی نسبت کہیں زیادہ ہےمیری میز پر رکھا گلاسآدھا خاموشی سے بھرا ہوا ہےاور آدھا سکوت سےکھڑکیوں سے چھنتیتنہائی کی ریتمیرے الفاظ میں در آتی ہےالو بولتے ہیں تو مجھے شب گزیدگی کا طعنہ ملتا ہےمیں تمہاری محبت کےسورج کو اپنی مٹھی میں قید کر پایا تھااور نہ دل میں۔۔۔اسی لیے گندمی خواہشاتبیماری کے سببکالی ہو کر اس اماوس نما شبیعنی شبِ فرقت میں شامل ہوگئیںمیں اب بھی ان لمحات سے پہلےتمہارے ہاتھ کی سازگار فضا…
Read Moreعاجز کمال رانا … گریہ زاری کے لیے اور دہائی کے لیے
گریہ زاری کے لیے اور دہائی کے لیے ہم تو بس پیدا ہوئے اشک نمائی کے لیے بعد ازاں عشق ہوا ایک حسینہ سے مجھے میں تو اس شہر میں آیا تھا پڑھائی کے لیے عہد و پیمان کیے اپنے مقدر سے مگر دستخط جسم کی تختی پہ خدائی کے لیے روز و شب لوگ محبت کے بیابانوں میں مسکراتے ہوئے ملتے ہیں جدائی کے لیے کھوج کرنی تھی گل و خار کے شجروں کی مجھے اک سبب ڈھونڈنا تھا ہرزہ سرائی کے لیے شہرِ جھنگ آیا ہوں میں ذوقِ…
Read Moreعاجز کمال رانا
تیسرا فرد مسائل کا سبب ہوتا ہے تین مصرعوں کا کبھی شعر نہیں ہو سکتا
Read Moreنعتِ سیدِ لولاک ۔۔۔ عاجز کمال رانا
عجم سے اشک عرب کی زمین تک پہنچے مرا پیام رسولِ امین تک پہنچے بہ فیضِ شاہِ جہاں گیر عزتیں پائیں کئی جزیرے ہماری جبین تک پہنچے اب اس سے بڑھ کے محبت ہو کیا؟ قصیدہ کیا؟ حضور عرشِ معلیٰ نشین تک پہنچے نبیِ کی باتیں سنو اور آگے پھیلاؤ وفورِ غارِ حرا ہر زمین تک پہنچے سنا وداع کے خطبے میں بلّغو عنی صحابہ گھر سے چلے اور چین تک پہنچے ادھر حضور کی ناموس کی صدا آئی ادھر ہمارے قدم اٹھ کے زین تک پہنچے معوذ اور معاذ…
Read MoreVIEVEE FRANCIS
Ars Poetica .I keep rifles in the front closet .Trespassing can be a glance ,A good shot .I practice with bottles, bull’s eyes ,I cross the line where the fence breaks ,where the wood falls in unintended directions and prepare an offensive .before any repair .I know the value of my property .Ungloved, I place the barbed wire
Read Moreشہزاد نیر
شہزاد نیر … آپ دل جوئی کی زحمت نہ اٹھائیں، جائیں
آپ دل جوئی کی زحمت نہ اٹھائیں، جائیں رو کے بیٹھا ہوں نہ اب اور رُلائیں ، جائیں مجھ سے کیا ملنا کہ میں خود سے جُدا بیٹھا ہوں آپ آجائیں ، مجھے مجھ سے ملائیں، جائیں حجرہ ء چشم تو اوروں کے لئے بند کیا آپ تو مالک و مختار ہیں آئیں، جائیں اتنا سانسوں سے خفا ہوں کہ نہیں مانوں گا لوگ رو رو کے نہ اب مجھ کو منائیں ، جائیں زندگی تو نے دُکاں کھول کے لکھ رکھا ہے اپنے حصے کا کوئی رنج اٹھائیں ،…
Read Moreشہزاد نیر ۔۔۔ وزیرستان
وزیرستان …………. کہاں سے آگے حدِ عدو ہے کہاں پہ لشکر کی پہلی صف ہے کہاں ہدف ہے کسی پہ کھلتا نہیں ہے کچھ بھی تمام منظر بدل چکے ہیں صفوں کی ترتیب جاچکی ہے نہ میمنہ ہے ، نہ میسرہ ہے نہ قلب کوئی ، نہ اب عقب ہے کہاں پہ لشکر کی پہلی صف ہے؟ فلک پرایا ہی تھامگر اب زمیں بھی اپنی نہیں رہی ہے کسی کو کوئی خبر نہیں ہے کہ کون سا رُخ ، رُخِ عدو ہے چہار سمتوں سے دشمنی ہے علَم وہی ہیں…
Read More