افق پہ چاند کہ مدحِ امام لکھنے کو ستارے جوڑ رہا ہے سلام لکھنے کو
Read MoreMonth: 2021 دسمبر
رضوان احمد ۔۔۔کیفی اعظمی کی شعری کائنات
کیفی اعظمی کی شعری کائنات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیفی اعظمی کے والد سید فتح حسین رضوی اعظم گڑھ کے مجوا میں زمیندار تھے۔ ان کا تعلق نجیب الطرفین سادات رضویہ کے راسخ العقیدہ شیعہ خانوادے سے تھا اور وہ اپنے بیٹے اطہر حسین رضوی کو ذاکر بنانا چاہتے تھے۔اسی لیے انہوں نے بیٹے کو لکھنئو کے مشہور مدرسہ سلطان المدارس میں داخل کرا دیا تھا۔ اس وقت کیفی کی عمر 15-16 سال کی ہو گی۔ شعر گوئی کا شوق انہیں پہلے سے ہی تھا۔ لکھنئو کی آب و ہوا اس شوق کو…
Read Moreرحمان حفیظ ۔۔۔ کہیں مٹایا گیا تو کہیں بنایا گیا
کہیں مٹایا گیا تو کہیں بنایا گیا میں اُتنا یاد رہا جس قدر بھلایا گیا نہ مل سکی کبھی استھائی انترے کے گلے ہزار بار اگرچہ میں گنگنایا گیا بفیضِ پائے تخّیل، بزورِ فکرِ رسا جہاں میں تھا ہی نہیں ، اْس جگہ بھی پایا گیا کچھ آفتاب صفَت لفظ میری پشت پہ ہیں سو آنے والے دنوں میں بھی میرا سایہ گیا ہمارے لفظ سے معنٰی تلک جو حائل تھا نظر اٹھی تو وہ برجِ بلند پایہ گیا حیات خواب کی صورت گزر گئی اپنی بدستِ مرگ ہمیں نیند…
Read Moreعمران اعوان ۔۔۔ آج پھر ڈستی رہی مجھ کو مری تنہائی
آج پھر ڈستی رہی مجھ کو مری تنہائی آج بھی تم سے مری بات نہیں ہو پائی آتے جاتے ہوئے ہر قافلے سے پوچھ لیا آج بھی لوٹ کے آیا نہ مرا ہرجائی میں نے یہ سوچ کے پھر دل کو تسلی دے لیکیا کبھی ہاتھ میں آتی ہے کوئی پرچھائی اتنی مشکل تو چڑھائی میں نہیں آئی تھی جتنی مشکل میں مجھے ڈال گئی اترائی میں نے چاہا تھا کہ جی بھر کے تجھے دیکھوں گاپھر جھلک دیکھتے ہی آنکھ مری بھر آئی
Read Moreحفیظ جالندھری
گزرے ہوئے زمانے کااب تذکرہ ہی کیا اچھا گزر گیا، بہت اچھا گزر گیا
Read Moreرضوان احمد ۔۔۔ حفیظ جالندھری کی شاعری ۔۔۔ یہ نصف صدی کا قصہ ہے!
ابو الاثرحفیظ جالندھری پاکستان کے قومی شاعر تھے۔ مگر ان کی مقبولیت بھارت میں کم نہیں تھی۔ تقسیم ملک سے قبل ہی وہ اپنی ادبی حیثیت منوا چکے تھے۔ ان کی دوسری شناخت ”شاہنامہ اسلام“ کے تناظر میں اسلامی تاریخ، تہذیب اور ثقافت کا شعری حوالہ ہے۔ انہوں نے ثقافتی اکتساب کے حوالوں سے اعلیٰ اور ارفعیٰ اور افضل ہستیوں کی ایسی شعری پیکر تراشی کی کہ ان کی تخلیق بر صغیر ہندو پاک میں اپنی نوعیت کی واحد تخلیق قرار پائی۔ حفیظ جالندھری کی شاعری کی تیسری خوبی ان…
Read Moreقمر رضا شہزاد
مَیں اِس طرف بھی نہیں دوسری طرف بھی نہیں جو دو دلوں میں پڑی ہے وہی لکیر ہوں مَیں
Read Moreاحمد فراز ۔۔۔ کنیز
کنیز ۔۔۔۔۔۔ حضور آپ اور نصف شب مرے مکان پر حضور کی تمام تر بلائیں میری جان پر حضور خیریت تو ہے، حضور کیوں خموش ہیں حضور بولیے کہ وسوسے وبالِ ہوش ہیں حضور، ہونٹ اِس طرح کپکپا رہے ہیں کیوں حضور آپ ہر قدم پہ لڑکھڑا رہے ہیں کیوں حضور آپ کی نظر میں نیند کا خمار ہے حضور شاید آج دشمنوں کو کچھ بخار ہے حضور مسکرا رہے ہیں میری بات بات پر حضور کو نہ جانے کیا گماں ہے میری ذات پر…
Read Moreحمایت علی شاعر ۔۔۔ ہَوا
ہَوا ۔۔۔۔ جو دور رہ کر بھی نزدِ جاں ہے نفس نفس میں رواں دواں ہے ازل سے محوِ سفر ہے اب تک حیات کی رہگزر ہے اب تک لطیف اتنی کہ یادِ یاراں کثیف اتنی کہ دشمنِ جاں ہر ایک رازِ دروں کی محرم کوئی تغیر ہو ایک عالم ہزار انداز سے عیاں ہے مگر ہر اِک آنکھ سے نہاں ہے کبھی گماں ہے، کبھی یقیں ہے کہیں یہی تو خدا نہیں ہے
Read Moreمرزا واجد حسین یاس یگانہ
پکارتا رہا کس کس کو ڈوبنے والا خدا تھے اتنے مگر کوئی آڑے آ نہ گیا
Read More