جنّت میں بھی مِلے گا ثمر اِس زمین کا لے جائیں گے وہاں بھی شجر اِس زمین کا ہو گا جدھر کو جلوۂ عکسِ جمالِ یار منہ پھیر دیں گے ہم بھی اُدھر اِس زمین کا سمجھے تھے سیرِ باغِ جناں کی طرح مگر مہنگا پڑا ہمیں تو سفر اِس زمین کا نقشِ قدم پڑے ہیں مِرے جب سے عرش پر ہونے لگا فلک سے گذر اِس زمین کا
Read MoreMonth: 2022 جنوری
خاور اعجاز ۔۔۔ جو ہے کارِ جہاں وہ حسبِ وعدہ کر لِیا جائے
جو ہے کارِ جہاں وہ حسبِ وعدہ کر لِیا جائے پھر اُس کے بعد چلنے کا ارادہ کر لِیا جائے کہیں ہو گی دلِ نامہرباں تیری تسلی بھی ؟ ہوس کا دائرہ کتنا زیادہ کر لِیا جائے ؟ کسی رنگیں طبیعت سے جو دل کی بات کہنی ہے سو اپنا ترجماں اِک حرفِ سادہ کر لِیا جائے ستاروں کی ضرورت پڑ گئی تاریکیٔ شب میں تو اپنے آنسوئوں سے استفادہ کر لِیا جائے حضوری کی گھڑی ہے ، خاکساروں سے ذرا کہنا لحد کی خاک کو اپنا لبادہ کر لِیا…
Read Moreخاور اعجاز ۔۔۔ ہائی کو تراجم
The ants are walking under the ground And the pigeons are flying over the steeple And in between are the people (Elizebeth Madox Roberts) چیونٹیاں چل رہی ہیں زیرِ زمیں اور کبوتر فضائوں میں رقصاں درمیاں اِک ہجوم لوگوں کا ………………… Dusk A lone car going the same way As the river (George Swede) شام کے سرمئی دھندلکے میں ایک ہی سمت میں رواں دونوں بیل گاڑی بھی اور دریا بھی Leaf in my palm its stem extends My life line (Helen Daive) ایک پتّا مِری ہتھیلی پر اس کی…
Read Moreرخسانہ صبا ۔۔۔ کب سے قبلہ رو بیٹھے ہیں حرفِ دعا اور میں
کب سے قبلہ رو بیٹھے ہیں حرفِ دعا اور میں خاموشی کے ساتھ ہیں دونوں ، میرا خدا اورمیں ریت کی لہروں سے ہر لمحہ باتیں کرتے ہیں دونوں دشت کے باسی نکلے سناٹا اور میں انسانوں نے خواب زمیں کو بنجر کر ڈالا چھپ چھپ کر روتے رہتے ہیں یہ دنیا اور میں کب تک تیری یاد جنوں کا ساتھ نبھائے گی کب تک آخر ساتھ رہیں گے ایک صدا اور میں برسوں سے بس اک دوجے کے ساتھ سفر میں ہیں جس رستے پر تم بچھڑے تھے وہ…
Read Moreدستگیر قمر ۔۔۔ جب اپنی کھوج میں دو چار گام چلتے ہیں ، یہ کون جانے کہاں ہوں میں اور کہاں نہیں ہوں
جب اپنی کھوج میں دو چار گام چلتے ہیں ہم اس کے شہر کی گلیوں میں جا نکلتے ہیں بوقتِ وصل جنھیں خامشی نے آن لیا وہ لفظ آج بھی حسرت سے ہاتھ ملتے ہیں یہ روشنی جو شبِ تار میں میسر ہے بفیضِ ہجر مِرے دل کے داغ جلتے ہیں شجر گرا تو پرندے بھی مر نہ جائیں کہیں وفا شعار کہاں آشیاں بدلتے ہیں رہِ جنوں میں قمر ہم ہیں طفل کی مانند سنبھل کے گرتے ہیں، گر کر کبھی سنبھلتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کون جانے کہاں ہوں…
Read Moreخالد احمد
ناقدوں نے مجھے پرکھا خالد خاک صحرائوں نے چھانی میری
Read Moreناصر زیدی ۔۔۔ میر ی ادبی زندگی کے ابتدائی ایام
میر ی ادبی زندگی کے ابتدائی ایاممن کہ مسمّیٰ ناصر زیدی (بہ قلم خود) میری ابتدائی زندگی کا مختصر احوال یوں ہے:۸ اپریل ۱۹۴۳ء کو ضلع مظفر نگر (یو۔ پی) انڈیا کے ایک گاؤں سنبھل ہیڑا میں پیدا ہوا۔ سید صغیر حسن زیدی والد مرحوم کا اسم گرامی ہے۔ ’’ساداتِ بارہہ‘‘ سے تعلق۔ آباؤ اجداد میں مشہورِ زمانہ دو بھائی ’’سیّدانِ بادشاہ گر‘‘ بھی تھے۔جب کہ مجھے ’’بادشاہ گری‘‘ کے بجائے درویشی ورثے میں ملی۔ ادب کا ذوق والد محترم کو بھی تھا، دادا ابا سید تفضل حسین زیدی شاہی…
Read Moreمعظمہ شمس تبریز ۔۔۔ حیدر قریشی کی افسانہ نگار ی
حیدر قریشی کی اَفسانہ نگار ی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی تعلیم کے سلسلے میں ، میں تو رحیم یار خان کی ہو کر رہ گئی ہو ں اور میر ا اَگلا پڑائو مدینتہ الاولیاء ملتان شریف ہے مگر میرا آبائی مسکن گڑھی اختیار خان ہی ہے۔ فطری طور پر اپنے شہر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان لینے کی خواہش بہت رہی اور مجھے یہ تجسس اور جستجو کی خو لگانے میں بابا جانی کا کردار بہت زیادہ ہے جو پروفیسر نذر خلیق صاحب کے چہیتے شاگردوں میں سے ایک ہیں۔…
Read Moreایک لڑکی ۔۔۔ امجد اسلام امجد
ایک لڑکی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گلاب چہرے پہ مسکراہٹ چمکتی آنکھوں میں شوخ جذبے وہ جب بھی کالج کی سیڑھیوں سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سہیلیوں کو لیے اُترتی تو ایسا لگتا تھا جیسے دل میں اُتر رہی ہو، کچھ اس تیقن سے بات کرتی تھی جیسے دنیا، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی کی آنکھوں سے دیکھتی ہو، وہ اپنے راستے میں دل بچھاتی ہوئی نگاہوں سے ہنس کے کہتی، ’’تمہارے جیسے بہت سے لڑکوں سے میں یہ باتیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت سے برسوں سے سن رہی ہوں، میں ساحلوں کی ہوا ہوں، نیلے سمندروں کے لئے بنی ہوں وہ ساحلوں کی…
Read Moreارمغان خورشید
Read More