پھر تمنا اُڑان بھرتی ہے
خواب آنکھوں میں پھر مچلتے ہیں
پھر پرندے ہرے سمندر پر
رنگ سارے چھڑکتے جاتے ہیں
پھر ہواؤں میں جاگتی ہے کسک
پھر کسی یاد کی سیہ آندھی
دل کے اطراف سے گزرتی ہے
ایک لمحہ کہیں پہ روتا ہے
زندگی زاویہ بدلتی ہے۔۔۔
دور کچھ پربتوں کے دامن میں
ایک بستی میں شام ڈھلتی ہے۔۔!
Related posts
-
اختر عثمان ۔۔۔ شہادت شہزادہ علی اصغر علیہ السّلام
شہادت شہزادہ علی اصغر علیہ السّلام جب تشنگی کمال ہوئی شیرخوار کو شبنم کی یاد آنے... -
شاہین عباس ۔۔۔ دو کا دھوکا
دو کا دھوکا ۔۔۔۔۔۔۔۔ طہارت کاقضیہ…دُہرا دجلہ دُہری تہری ناف کا ڈھلکا میں دو کوزوں کو... -
امجد اسلام امجد ۔۔۔ حد
حد سوچا بہت ، پہ کھل نہ سکا آج تک ، کہ کیوں کرتے ہیں لوگ...
