کیا ہوا ہے مرا نقصان کہاں سمجھے گا ہائے وہ زود پشیمان کہاں سمجھے گا اب رفو گر بھی نہیں اس کو رفو کرنے کا ہاں مگر چاک گریبان کہاں سمجھے گا دل کے بہلانے کو دو اشک بھی کافی ہیں مگر چشمِ گریاں! ترا طوفان کہاں سمجھے گا میں نے کوشش تو بہت کی ہے مگر جانتا ہوں تجھ سا بے چین‘ پریشان کہاں سمجھے گا اب نہیں لگتی گراں پاؤں کی زنجیر مجھے میرے زنداں کا نگہبان کہاں سمجھے گا خالقِ ارض و سماوات کے اپنے دکھ ہیں…
Read MoreCategory: آج کی غزل
وسیم جبران ۔۔۔ اتفاقاً مجھے ملا وہ شخص
اتفاقاً مجھے ملا وہ شخص پھر اچانک بچھڑ گیا وہ شخص اب مجھے نیند بھی نہیں آتی شاید اس کو بھی لے گیا وہ شخص میری باتیں سمجھ نہیں پاتا کاش ہوتا پڑھا لکھا وہ شخص خود کو رسوا کیا ہے دانستہ ایسی پستی میں جا گرا وہ شخص پیار کرتا تھا دشمنِ جاں سے جانے اچھا تھا یا بُرا وہ شخص مجھ کو حق ہے اسے نہ جانے دوں پھر سے بے سمت چل پڑا وہ شخص یہ محبت تو انتقاماً تھی مجھ پہ جبرانؔ اب کھلا وہ شخص
Read Moreجلیل عالی ۔۔۔ تُو صید کر سکے مری سوچیں نہیں نہیں
تُو صید کر سکے مری سوچیں نہیں نہیں ہمسر مرے گماں کا بھی تیرا یقیں نہیں اک خبط چُھوٹنے سے خوشی بھی ہوا ہوئی اک ربط ٹوٹنے پہ مرا دل غمیں نہیں گزری تمام عمر اسی گرم و سرد میں اوپر فلک نہیں کبھی نیچے زمیں نہیں چلتا ہے حکم اور کسی کا پسِ نگاہ تاجِ شہی میں شانِ شہی کا نگیں نہیں اک خوابِ شہرِ شوق کا دشمن ہے اصل کون کہہ دے گا کان میں وہ لکھے گا کہیں نہیں دیکھی نہیں ہے جس نے مری پاک سر…
Read Moreجلیل عالی ۔۔۔ مکالمے کو من و تو کا معرکہ تو نہ کر
مکالمے کو من و تو کا معرکہ تو نہ کر کر اختلاف ، دلوں بیچ فاصلہ تو نہ کر بجا کہ راہ کی مجبوریاں بھی ہوتی ہیں مفاہمت کی ضرورت کو فلسفہ تو نہ کر میانِ ممکن و موجود فرق رہتا ہے جو ناروا ہے اسے سوچ میں روا تو نہ کر ہمارے شہر کے دشمن بھی اپنی گھات میں ہیں سو احتجاج کو شورش کا سلسلہ تو نہ کر جو دوستی ہے تو پھر دوستی کا مان بھی رکھ ذرا سی بات کو بابِ مقاطعہ تو نہ کر یہ…
Read Moreصغیر احمد صغیر … زمانے کا یہ رویہ سمجھ نہیں آیا
زمانے کا یہ رویہ سمجھ نہیں آیا کسی کو جیسا ہوں ویسا سمجھ نہیں آیا میں کیسے مان لوں منصف کی منصفی کہ اسے پھٹا ہُوا مرا کرتہ سمجھ نہیں آیا بدلنا ایک حقیقت سہی مگر تیرا یہ اتنا جلدی بدلنا سمجھ نہیں آیا وہ دیکھ سکتا ہے: میرا یقیں غلط نکلا اسے خموشی کا لہجہ سمجھ نہیں آیا خدا کی مانی نہیں اس کے ماننے والو! مجھے تمہارا عقیدہ سمجھ نہیں آیا سمجھ سکا ہے اگر کوئی تو بتائے مجھے صغیر ہونا نہ ہونا سمجھ نہیں آیا
Read Moreاشرف کمال ۔۔۔ دل میں آنے کی ترے آس لگی رہتی ہے
دل میں آنے کی ترے آس لگی رہتی ہے آنکھ کے طاق میں اِک شمع جلی رہتی ہے اُس کا دامن بھی مرادوں سے نہ ہوگا خالی میری جھولی بھی دعاؤں سے بھری رہتی ہے روز آتی ہے مجھے خواب میں ملنے کے لیے یاد کی جھیل کے اُس پار پری رہتی ہے غم کی پرچھائیں کبھی چھو کے نہ گزر ے تم کو اس لیے بھی مرے چہرے پہ ہنسی رہتی ہے درد جتنا بھی ہو ظاہر نہیں ہونے دیتا چوٹ جیسی بھی ہو‘ چہرے پہ ہنسی رہتی ہے…
Read Moreنسیمِ سحر ۔۔۔ مِٹّی میں اشک گھول کے گارا بناؤں گا
مِٹّی میں اشک گھول کے گارا بناؤں گا پھر اِس سے اپنا آپ دوبارہ بناؤںگا تبدیل ہو چکے ہیں سبھی زاویے، سو مَیں اب ایک اَور قطبی ستارا بناؤں گا ساری ہَوا کو ایک جگہ جمع کر کے مَیں بچّے کے کھیلنے کو غبارہ بناؤں گا ہر چند زندگی سے مجھے کچھ گلے بھی ہیں اس ناگوار کو بھی گوارا بناؤںگا تبدیل کر کے مُردہ رسوم و رواج کو مَیں اِس معاشرے کو دوبارہ بناؤں گا شامل کروں گا اپنا بدن اور روح بھی اب کے مجسّمہ جو تمہارا بناؤں…
Read Moreسید ضیا حسین ۔۔۔ جو تھا نہ کسی کا، وہ ہمارا بھی نہیں تھا
جو تھا نہ کسی کا، وہ ہمارا بھی نہیں تھا پر اُس کے بِنا اپنا گزارہ بھی نہیں تھا کرتا تھا برائی جو مِرے آگے تمہاری میرا تو نہیں تھا، وہ تمہارا بھی نہیں تھا میں ڈوب رہا تھا تو فقط اُس نے بچایا حالانکہ اُسے میں نے پکارا بھی نہیں تھا جلدی تھی اسے آنے کی سب ہی کے مُقابِل صدقہ تو ابھی میں نے اتارا بھی نہیں تھا خواہش تھی سبھی کی کہ گرفتار ہوں اُس کے زلفوں کو ابھی جس نے سنوارا بھی نہیں تھا رخصت وہ…
Read Moreامر مہکی ۔۔۔ پہلے کچھ اور تھا اب اور ہے کچھ
پہلے کچھ اور تھا اب اور ہے کچھ دل کے بُجھنے کا سبب اور ہے کچھ کیا سے کیا ہونے لگی ہے وحشت دن میں کچھ اور ہے شب اور ہے کچھ اِس عنایت پہ کہا جائے تو کیا کہ عطا اور‘ طلب اور ہے کچھ کیا کہا تُو نے میں کچھ سمجھا نہیں آنکھ کچھ اور ہے‘ لب اور ہے کچھ کیفیت دل کی عجب سی ہے امر کہ تعب اور طرب اور ہے کچھ
Read Moreمنظور ثاقب ۔۔۔ بیر کی آگ میں جل بھن کے وہ مر جائے گا
بیر کی آگ میں جل بھن کے وہ مر جائے گا دوستی کے نہ جو دریا میں اتر جائے گا چھوڑ دوں خواب تو پھر زیست سفر چہ معنی ساتھ میرے یہ مرا زادِ سفر جائے گا آج بھی کل کی طرح جس کو نہ مزدوری ملی سوچتا میں ہوں کہ کس منہ سے وہ گھر جائے گا کتنے فرقوں میں گروہوں میں بٹا ہے انساں بٹتے بٹتے وہ خدا جانے کدھر جائے گا شہرِ نفرت سے وہ اک روز کرے گا ہجرت اور سب خواب لیے پریم نگر جائے…
Read More