میرا گھر ۔۔۔۔۔ ندا فاضلی

میرا گھر ۔۔۔۔۔۔۔ جس گھر میں اب مَیں رہتا ہوں وہ میرا ہے اس کے کمروں کی زیبایش اس کےآنگن کی آرایش اب میری ہے مجھ سے پہلے مجھ سے پہلے سے بھی پہلے یہ گھر کس کس کا؟ اپنا تھا کِن کِن؟ آنکھوں کا سپنا تھا کب کب! اس کا کیا نقشہ تھا یہ سب تو کل کا قصہ ہے اس کا آج میرا حصہ آج کے کل بن جانے تک ہی میرا بھی اس سے رشتہ ہے اب اس گھر میں مَیں رہتا ہوں

Read More