محشر میں جا کے آخر کیا داد خواہ کرتے کہتا اسی کی ایسی جس کو گواہ کرتے
Read MoreTag: Urdu Shayari
صفی لکھنوی
انتظار مرگ میں پیری نفس بردوش ہے کوئی دم میں اب چراغِ زندگی خاموش ہے
Read Moreحسن اکبر کمال … غمِ جاں گم غمِ دنیا میں تو ہونا مشکل
غمِ جاں گم غمِ دنیا میں تو ہونا مشکل ہے سمندر کو سمندر میں سمونا مشکل نیند جس نے بہت آنکھوں سے اڑا رکھی تھی یہ ہوا کیا کہ ہوا اس کو بھی سونا مشکل ہر صفت اپنی کہاں دیتا ہے گل خوشبو کو خواب دل کے مری آواز میں ہونا مشکل یوں زمیں ذائقۂ خوں سے ہوئی ہے مانوس اس میں اب فصل محبت کی ہے بونا مشکل کل ہمیں ملنے ہیں جو غم وہ ابھی مل جائیں آنکھ پتھرائی تو ہو جائے گا رونا مشکل وقت کو کھیلنے…
Read Moreایوب رومانی … دل میں کچھ درد سوا ہے یارو
دل میں کچھ درد سوا ہے یارو آج رونا بھی روا ہے یارو سانس لیتا ہوں تو دم گھٹتا ہے کیسی بے درد ہوا ہے یارو میں جو ہنستا ہوں تو رو دیتے ہیں تم کو کیا آج ہوا ہے یارو کس نے احساس کی دولت پائی کون دیوانہ ہوا ہے یارو اتنی ویران نہ تھیں یہ آنکھیں ضبط کرنے کا صلہ ہے یارو اپنے دامن میں کوئی پھول نہیں دل میں کانٹا سا چبھا ہے یارو خود پکارا اسے خود دوڑ پڑے خوب گنبد کی صدا ہے یارو
Read Moreمنظور حسین شور … مجھے اے ہم نفس اندیشۂ برق و خزاں کیوں ہو
مجھے اے ہم نفس اندیشۂ برق و خزاں کیوں ہو مری پرواز محدودِ فضائے گلستاں کیوں ہو جنوں کی وسعتوں پر تنگ ہے عرصہ دو عالم کا جو سجدہ ہو تو پھر سجدہ بقیدِ آستاں کیوں ہو مرے کام آ گئی آخر مری کاشانہ بر دوشی شرار و برق کی زد پر بھی میرا آشیاں کیوں ہو غمِ دل بھی جو رسوائے مذاقِ عام ہو جائے تو پھر ان داستانوں میں ہماری داستاں کیوں ہو پیالوں کی کھنک سے بھی جہاں دل ٹوٹ جاتے ہیں وہاں چھایا ہوا ہر بزم…
Read Moreشہزاد احمد
بگڑی ہوئی اس شہر کی حالت بھی بہت ہے جاؤں بھی کہاں اس سے محبت بھی بہت ہے
Read Moreشہزاد احمد
ایک لمحے میں کٹا ہے مدتوں کا فاصلہ میں ابھی آیا ہوں تصویریں پرانی دیکھ کر
Read Moreشہزاد احمد
یہ بھی سچ ہے کہ نہیں ہے کوئی رشتہ تجھ سے جتنی امیدیں ہیں وابستہ ہیں تنہا تجھ سے
Read Moreشہزاد احمد
اپنے ہی عکس کو پانی میں کہاں تک دیکھوں ہجر کی شام ہے کوئی تو لب جو آئے
Read Moreشہزاد احمد
تمہاری آرزو میں میں نے اپنی آرزو کی تھی خود اپنی جستجو کا آپ حاصل ہو گیا ہوں میں
Read More