تمہیں پتہ ہی نہیں ہے کہ کیا ہے کونے میں دُکھوں کو باندھ کے رکھا ہوا ہے کونے میں اب اُس کی یاد مرے ساتھ یوں لِپٹ گئی ہے کہ جیسے بچہ کوئی سو رہا ہے کونے میں نکل کے خود سے کہیں اور مَیں چلا گیا ہوں وہ مَیں نہیں ہوں ، کوئی دوسرا ہے کونے میں کْھلی فضا میں جو مُرجھا کے گرنے والا تھا وہ زرد پھول بھی کِھلنے لگا ہے کونے میں یہاں جو روشنی پھیلی ہوئی ہے چاروں طرف کہیں چراغِ محبت جلا ہے کونے…
Read MoreTag: Zuhoor Chohan
ظہور چوہان ۔۔۔ بولتی تصویریں
بولتی تصویریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جذبہ و احساس سے خالی اِن میں محبت نام کی کوئی چیز نہیں ہے چلتی پھرتی، جیتی جاگتی، بولتی ہیں تصویریں انسانوں کے روپ میں ہیں اور سینوں میں ہیں پتھر دل کا کام دھڑکنا جبکہ پتھر ہے اک بوجھ جسے اُٹھا کر پھرتے رہنا سَر ٹکراتے رہنا لیکن میرے کمرے میں ہیں کچھ ایسی تصویریں گھر میں رہنے والے جب سَو جاتے ہیں اُن کے رات کو نقش نمایاں ہو جاتے ہیں پھر وہ کاغذ کی تصویریں بولنے لگتی ہیں اور مرے دکھ درد ٹٹولنے لگتی…
Read More