وہاں سب اجنبی ہونگے
مسلسل ڈھونڈتے رہ جائیں گے
قوم اپنے رہبر کو
کوئی امت پیمبر کو
کئی ماں باپ بچوں کو
کوئی بھائی بہن کو
دوست یاروں کو
محبت کرنے والے اپنے پیاروں کو
کوئی بھی مل نہ پائے گا
پر اس عالم میں بھی
پہچان کر تجھکو
میں تیرا ہاتھ بڑھ کر تھام لوں گا
Related posts
-
صفی لکھنوی
دیکھیے کیوں کوئی تربت ہو گی دیکھ کر اور ندامت ہو گی -
ابراہیم اشک
کس لیے کترا کے جاتا ہے مسافر دم تو لے آج سوکھا پیڑ ہوں کل تیرا... -
سلام بحضور سيدالشہداء امام حسين عليہ السلام ۔۔۔۔ شاہد ذکی
سلام بحضور سيدالشہداء امام حسين عليہ السلام مہتابِ محرم کی قسم کم نہيں ہوتا صدياں ہوئيں...
