استاد قمر جلالوی ۔۔۔ ہم بھی انھی کے ساتھ چلے وہ جہاں چلے

ہم بھی انھی کے ساتھ چلے وہ جہاں چلے
جیسے غبارِ راہ پسِ کارواں چلے

چاہوں تو میرے ساتھ تصور میں تا قفس
گلشن چلے، بہار چلے، آشیاں چلے

اے راہبر یقیں جو تری رہبری میں ہو
مڑ مڑ کے دیکھتا ہوا کیوں کارواں چلے

Related posts

Leave a Comment