وصی حسن نقاش ۔۔۔ غمِ حسین میں قد سے بڑے نظر آئیں

پڑے ہوں فرش پہ لیکن کھڑے نظر آئیں
غمِ حسین میں قد سے بڑے نظر آئیں

اسی لئے تو عزادار بھی ہیں مثلِ نگیں
جہاں بھی مجلسِ شہ ہو جڑے نظر آ ئیں

سمجھ یہ لینا کہ اپنی حیات باقی ہے
درِ حسین پہ جب تک پڑے نظر آئیں

نظر میں ڈھال لو اس طرح کربلا کا وجود
عدو جو دیکھیں تو تیور کڑے نظر آئیں

اسی لئے تو میں ذکرِ حسین کرتا ہوں
کوئ ہنر تو ہو جس میں بڑے نظر آئیں

جہاں بشر کے قوانین درج ہیں نقاش
برتنے بیٹھیں تو کچے گھڑے نظر آئیں

Related posts

Leave a Comment