عقیدت ۔۔۔ آصف ثاقب

مدینے کا ہے جلوہ سبز گنبد
مری آنکھوں کا سبزہ سبز گنبد

اٹھی ہیں اس کی جانب سب کی نظریں
جہانوں کا اجالا سبز گنبد

اسی سے سب کا ہے ایماں مکمّل
یہ جنت کا اشارہ سبز گنبد

سبھی اچھّوں سے اچھّا سبز گنبد
نہایت شان والا سبز گنبد
اسی سے آئے گا مجھ کو بلاوا
امیدوں کا سہارا سبز گنبد

مجھے ثاقب تسلّی ہو رہی ہے
جو خوابوں میں ہے دیکھا سبز گنبد

Related posts

Leave a Comment