اک اک شے کے بھاؤ بدلتے دیکھے ہیں ہم نے گھر، بازار میں ڈھلتے دیکھے ہیں ہم تو جھیل ہیں، کائی اوڑھے لیٹے ہیں چلنے والے نیند میں چلتے دیکھے ہیں کیسی قیامت اپنے سر سے گزری تھی کیا کیا سائے سر سے ڈھلتے دیکھے ہیں چنگاری کو سورج بنتے دیکھا ہے انگاروں کو شہر نگلتے دیکھے ہیں ڈوبتے دیکھا قافلوں کو صحراؤں میں لاشے دریاؤں سے نکلتے دیکھے ہیں کس کے نام نے "میر” کے شعر کا روپ بھرا کس کے نام پہ دیپ اچھلتے دیکھے ہیں دل تو…
Read MoreMonth: 2019 نومبر
تقطیب (polarization) …. غلام حسین ساجد
تقطیب (Polarization) …. نیند میں چلتا ہوں جتنی دور تک برف سے خالی زمیں کے کھوج میں کاش بیداری کے عالم میں کبھی اپنی وحشت سے گریزاں خاک پر دو قدم اُس سے زیادہ چل سکوں!
Read Moreالفت رسول
مسلسل غور کرنے سے کوئی بھی چیز ہو، اس میں دکھائی دینے لگتا ہے خدا ، آہستہ آہستہ
Read Moreحزیں صدیقی….. وہ نہ آئے تو سحر کیوں آئے
وہ نہ آئے تو سحر کیوں آئے میرا سایہ بھی نظر کیوں آئے مَیں تو دریا ہوں، ملوں خود جا کر وہ سمندر ہے، اِدھر کیوں آئے زندگی لائی مگر کیوں لائی ہم یہاں آئے مگر کیوں آئے مَیں ترا عکس ہوں، اپنا تو نہیں آئنہ پیشِ نظر کیوں آئے پہنچے منزل پہ تو آئی آواز اوڑھ کر گردِ سفر کیوں آئے آئنہ ٹوٹ گیا، ٹوٹ گیا اب کوئی آئنہ گر کیوں آئے مدتوں بعد ملا تھا وہ حزیں اُس سے کترا کے گزر کیوں آئے
Read Moreمنیر سیفی
اول اول آگ بجھائی جا سکتی تھی اول اول درد کا چارہ ہو سکتا تھا
Read Moreسراغ ۔۔۔۔ جون ایلیا
سراغ ۔۔۔ خزاں نے شام گزاری ہے میرے منظر میں مرے تمام پرندے، تمام ہرکارے مرے گمان کی سمتوں سے لوٹ آئے ہیں مرے خیال، مرے خواب کے دیاروں کا ہوائے سبز کے نمناک مرغزاروں کا سراغ آج کی سمتوں میں بھی کہیں نہ ملا خزاں نے شام گزاری ہے میرے منظر میں شبِ سیاہ اُترتی ہے میرے پیکر میں
Read Moreشاد عظیم آبادی
بُھلا دیا، دلِ بد خو نے، دھیان کاکل کا یہ دونوں سانپ مری آستیں کے بھی نہ رہے
Read Moreاحمد فراز …. ہر ایک بات نہ کیوں زہر سی ہماری لگے
ہر ایک بات نہ کیوں زہر سی ہماری لگے کہ ہم کو دستِ زمانہ سے زخم کاری لگے اُداسیاں ہوں مسلسل تو دل نہیں روتا کبھی کبھی ہو تو یہ کیفیت بھی پیاری لگے بظاہر ایک ہی شب ہے فراقِ یار، مگر کوئی گزارنے بیٹھے تو عمر ساری لگے علاج اس دلِ درد آشنا کا کیا کیجے کہ تیر بن کے جسے حرفِ غمگساری لگے ہمارے پاس بھی بیٹھو، بس اتنا چاہتے ہیں ہمارے ساتھ طبیعت اگر تمہاری لگے فراز تیرے جنوں کا خیال ہے، ورنہ یہ کیا ضرور وہ…
Read Moreچاند نگر ۔۔۔۔ ابن انشاء
چاند نگر ۔۔۔۔ ابن انشا DOWNLOAD
Read Moreدور کی آواز ۔۔۔۔۔ اخترالایمان
دُور کی آواز ۔۔۔۔۔ نقرئی گھنٹیاں سی بجتی ہیں دھیمی آواز ۔۔۔ میرے کانوں میں دُور سے آ رہی ہے، تم شاید بھولے بسرے ہوئے زمانوں میں اپنی میری شرارتیں، شکوے یاد کر کر کے ہنس رہی ہو کہیں!
Read More