حدیثِ محبت کی توقیر ہیں ہم زمانے کی ظلمت میں تنویر ہیں ہم کھلی آنکھ سے تم نے دیکھا ہے جس کو اُسی خوابِ راحت کی تعبیر ہیں ہم تری شہر بھر سے محبت ہے برحق کہاں تیرے پاؤں کی زنجیر ہیں ہم؟ جسے آنے والے پرندے پڑھیں گے ہواؤں پہ لکھی وہ تحریر ہیں ہم نئے برگ و گل ہم سے پھوٹیں گے آصف نئے موسموں کی وہ تصویر ہیں ہم
Read MoreMonth: 2022 فروری
محسن اسرار
مسافر سے کہو، عجلت نہ برتے ضروری ہو تو رستے میں ٹھہر جائے
Read Moreحسن شوقی
اگر میں باغ میں جائوں تو بلبل در چمن لرزے مرے دل کی اگن دیکھے تو دوزخ کی اگن لرزے
Read Moreامر مہکی ۔۔۔ دل سے نہیں نکلنے کی ایسی رچی کسک
دل سے نہیں نکلنے کی ایسی رچی کسکدن رات ، صبح و شام ہی ہونے لگی کسک ہر وقت ہے نئے سے نئے درد کا الاپ ہر لمحہ ہر گھڑی ہے نئی سے نئی کسک پہلے بھی دل میں ہوتی رہی ہے چبھن مگراب کے ہے کچھ عجیب سی ، بے نام سی کسک جانے وہ کس کی یاد تھی دل میں رکی نہیںدستک دی اور چھوڑ گئی بے کلی کسک
Read Moreنسیمِ سحر ۔۔۔ نظم (بیادِ خالد احمد)
’’خطوطِ نم‘‘ بہ چشمِ نم پڑھے ہیں کہ ایسے نوحے پہلے کم پڑھے ہیں تمہارے درد کے موسم پڑھے ہیں ’’خطوطِ نم‘‘ بہ چشمِ نم پڑھے ہیں یوں جیسے بیٹھ کر باہم پڑھے ہیں ’’خطوطِ نم‘‘ بہ چشمِ نم پڑھے ہیں تمہارے دل کے سارے غم پڑھے ہیں ’’خطوطِ نم‘‘ بہ چشمِ نم پڑھے ہیں حروف ِ نوحہ و ماتم پڑھے ہیں ’’خطوطِ نم‘‘ بہ چشمِ نم پڑھے ہیں ہماری چشمِ گریاں کو تو دیکھو ! ’’خطوطِ نم‘‘ بہ چشمِ نم پڑھے ہیں خدارا اَور مت ہم کو رُلاؤ !…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ ریاض رومانی
دِلوں تک اسمِ احمدؐ کی رسائی ہو رہی تھی فضا ساری کی ساری مصطفائی ہو رہی تھی جہالت کے اندھیروں کو مٹایا جا رہا تھا جہاں میں علم کی فرمانروائی ہو رہی تھی صدائے حق سے گونج اُٹھّاتھا اِس کا کونہ کونہ وہی خطہ جہاں ہر اِک برائی ہو رہی تھی لکھے جانے تھے اِس پر آپؐ کے اوصافِ اعلیٰ گناہوں سے بھرے د ل کی صفائی ہو رہی تھی فرشتوں نے کبھی دیکھے نہ تھے ایسے مناظر فلک پر آپؐ کی یوں پیشوائی ہو رہی تھی درودِ پاک ہم…
Read Moreصادق جاوید (گڑھی اختیار خان ) ۔۔۔ ’’شعوروادراک ‘‘ کے خصوصی شمارہ ’’ حیدر قریشی گولڈن جوبلی نمبر‘‘پر تبصرہ
’’شعوروادراک ‘‘ کے خصوصی شمارہ ’’ حیدر قریشی گولڈن جوبلی نمبر‘‘پر تبصرہ حضرت شیخ سعدی کا قول ہے ’’ تمہاری اَصل ہستی تمہاری سوچ ہے باقی تو گوشت اور ہڈیاں ہیں ‘‘ ۔ بات ہے بھی دل کو لگنے والی انسان کو اللہ نے علم سے فضیلت عطا کی ہے جس کا محور سوچ ہی ہے اپنی سوچوں کو بہترین پیرا ئے میں پرو کر لفظوں کو مالا کا روپ دے لینا حیدر قریشی کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے اسی وجہ سے ان کی نظمیں طویل و مختصر ،…
Read More