تالاب مری اشک فشانی سے بھرے ہیں اوراق زندگی کی کہانی سے بھرے ہیں افسانوں میں اک طور بڑھاپے کی جھلک ہے اشعار مگر شوخ جوانی سے بھرے ہیں تعبیر کی گتھی کہ سلجھتی ہی نہیں ہے سب خواب ہی تشکیکِ معانی سے بھرے ہیں معدوم ہے تہذیب و تمدن کی روایت یہ شہر فقط نقل مکانی سے بھرے ہیں میں خشک خیالوں کا امیں ایک جزیرہ اطراف مرے کھار کے پانی سے بھرے ہیں خاکسترِ خاموش ہوا بیٹھا ہوں لیکن افکار مرے شعلہ فشانی سے بھرے ہیں
Read MoreCategory: آج کی غزل
اشرف کمال ۔۔۔ جب تجھے آنکھ میں تصویر کیا کرتا تھا
جب تجھے آنکھ میں تصویر کیا کرتا تھا شوقِ جذبات کی تشہیر کیا کرتا تھا اک تعلق تھا محبت کا تری یاد کے ساتھ جو مرے پاؤں کو زنجیر کیا کرتا تھا جب بھی آتا تھا مرا ذکر کبھی باتوں میں اپنے ہر لفظ کو وہ تیر کیا کرتا تھا لوگ پڑھتے تھے تو بے ساختہ رو پڑتے تھے غم کو اپنے میں یوںتحریر کیا کرتا تھا اک محل تھا جہاں شہزادی کوئی قید میں تھی میں اسے خواب میں تسخیر کیا کرتا تھا رنگ ورعنائی تخیل میں اتر آتے…
Read Moreنسیمِ سحر ۔۔۔ عشق میں جتنا مرا نقصان ہونا تھا، ہؤا
عشق میں جتنا مرا نقصان ہونا تھا، ہؤا مجھ کوآخر بے سر و سامان ہونا تھا، ہؤا میں یہاں رہتا بھی تو مقسوم اِس کا تھا یہی یہ نگر برباد اور ویران ہونا تھا، ہؤا شاہ کی باغی رعایا کیوں معافی مانگتی؟ شہر برہم اور نافرمان ہونا تھا ہوا عکس میں شامل ہؤا لمسِ جمالِ یار بھی آئنے کواَور کچھ حیران ہونا تھا، ہؤا دیر تک دُنیا سرائے میں ٹھہرتا کون ہے مجھ کو بھی کچھ دن یہاں مہمان ہونا تھا ہوا ڈال دیں ہتھیار ہم، ایسا کبھی سوچا نہ…
Read Moreگلزار بخاری ۔۔۔ کثرت سے خدوخال کے گرویدہ ملیں گے
کثرت سے خدوخال کے گرویدہ ملیں گے کم کم ہی تجھے عشق میں سنجیدہ ملیں گے صحرا میں کھلے داد مہکنے پہ نہ پائی کچھ پھول تجھے ایسے بھی نادیدہ ملیں گے دیکھو گے نہ اوروں کی روش پر کبھی ہم کو ہم اپنے ہی رستے پہ خرامیدہ ملیں گے محفوظ یہاں کوئی حوادث سے نہیں ہے ہر سینے میں گھاؤ کئی پوشیدہ ملیں گے ملتا نہیں منزل کا نشاں دشتِ طلب میں کیا علم تھا یوں راستے پیچیدہ ملیں گے ممکن ہے کہ ہو سامنا کشتی کو بھنور کا…
Read Moreعطا العزیز ۔۔۔ اپنی قسمت میں کام لکھا تھا
اپنی قسمت میں کام لکھا تھا صبح لکھا تھا شام لکھا تھا ہم نے جو بھی کلام لکھا تھا اس کو تیرے ہی نام لکھا تھا تیرے ابرو کو تیغ سمجھے تھے تیرے ہونٹوں کو جام لکھا تھا لکھنے والے نے امن کو شاید اس جہاں میں حرام لکھا تھا کچھ بھی لکھا گیا نہ خاص کبھی جو بھی لکھا تھا عام لکھا تھا وصل لکھا تھا دو گھڑی کے لیے ہجر کو پھر دوام لکھا تھا پختہ لکھا تھا عشق کو کس نے عقل کو کس نے خام لکھا…
Read Moreامتیاز انجم ۔۔۔ زمیں بدلتا ہوا آسماں بدلتا ہوا
زمیں بدلتا ہوا آسماں بدلتا ہوا میں خود بدل گیا کون و مکاں بدلتا ہوا دُرونِ خیمۂ دِل ہے سماں بدلتا ہوا کوئی ہو رات کو جیسے مکاں بدلتا ہوا تِری کنیز ، تِری رازداں بدلتی ہوئی مِرا امیر ، مِرا مہرباں بدلتا ہوا تری گلی سے نکلنے کا استعارہ ہے مرا ستارہ سرِ آسماں بدلتا ہوا کوئی سپاہی بے تیغ و تبر سرِ میداں کوئی سپاہی مچان و کماں بدلتا ہوا جنابِ پیر! جسے تونے آگہی بخشی وہی مْرید ہے کیوں آستاں بدلتا ہوا حَسِین لڑکیاں کیسے بھلا سکوں…
Read Moreحاتم علی مہر ۔۔۔ زلف اندھیر کرنے والی ہے
زلف اندھیر کرنے والی ہے تم نے ناگن بلا کی پالی ہے قلمیں رخسارِ یار پر دیکھو سرخ ہے پھول سبز ڈالی ہے غیر پر لطف ہے‘ ستم ہم پر ان کی جو بات ہے نرالی ہے واہ کیا منہ سے پھول جھڑتے ہیں کتنی پیاری تمہاری گالی ہے شبِ فرقت کو دیکھ بختِ سیاہ کوئی بھی رات اتنی کالی ہے کیوں قیامت کی چال چلتی ہو اس میں عاشق کی پائمالی ہے دہنِ یار کا پتا نہ لگا بات کہنے کو اک بنا لی ہے نافِ معشوق صاف موتی…
Read Moreبھار تیندو ہریش چندر ۔۔۔ دل آتش ہجراں سے جلانا نہیں اچھا
دل آتش ہجراں سے جلانا نہیں اچھا اے شعلہ رخو آگ لگانا نہیں اچھا کس گل کے تصور میں ہے اے لالہ جگر خوں یہ داغ کلیجے پہ اٹھانا نہیں اچھا آیا ہے عیادت کو مسیحا سرِ بالیں اے مرگ! ٹھہر جا‘ ابھی آنا نہیں اچھا سونے دے شبِ وصلِ غریباں ہے‘ ابھی سے اے مرغِ سحر شور مچانا نہیں اچھا تم جاتے ہو کیا جان مری جاتی ہے صاحب اے جانِ جہاں آپ کا جانا نہیں اچھا آ جا شبِ فرقت میں قسم تم کو خدا کی اے موت…
Read Moreبرق دہلوی ۔۔۔ دل جو صورت گرِ معنی کا صنم خانہ بنے
دل جو صورت گرِ معنی کا صنم خانہ بنے آنکھ جس شے پہ پڑے جلوۂ جانانہ بنے اتنے ہی ہو گئے ہم منزلِ عرفاں کے قریب جس قدر رسم و رہِ دہر سے بیگانہ بنے تا درِ یار پہنچتا ہے وہ خود رفتۂ شوق اپنی ہستی سے جو اس راہ میں بیگانہ بنے ظرفِ مے ٹوٹ کے بھی ہونے نہ پائے بے کار ہو شکستہ کوئی شیشہ تو وہ پیمانہ بنے سعیٔ ناکام سے میں ہاتھ اٹھاؤں گا نہ برق میری بگڑی ہوئی تقدیر بنے یا نہ بنے
Read Moreصائمہ آفتاب ۔۔۔ رات گزری نہ آنکھ بھر سوئے
رات گزری نہ آنکھ بھر سوئے ہم کہاں تجھ کو بھول کر سوئے دو جہانوں میں برسرِ پیکار ایک پہلو سے بے خبر سوئے ہم سگِ کوئے یار اپنے تئیں غفلتی ہو کے در بدر سوئے نوعِ انساں کی بے بسی دیکھو نیند آتی نہ تھی مگر سوئے چھوڑ خوابوں کے نرمگیں بستر جانے سب کیوں اِدھر اُدھر سوئے باغ کے پہرے دار آئے کئی اور اُن میں سے بیشتر سوئے ہجر بیگار کا سَمے کس کو دن کے مصروف رات بھر سوئے زندگی ، سب ترے تھکائے ہوئے آخرش…
Read More