ابو لہب کی شادی ۔۔۔۔۔ ن۔م۔راشد

شبِ زفافِ ابو لہب تھی، مگر خدایا وہ کیسی شب تھی، ابو لہب کی دلہن جب آئی تو سر پہ ایندھن، گلے میں سانپوں کے ہار لائی، نہ اس کو مشاطّگی سے مطلب نہ مانگ غازہ، نہ رنگ روغن، گلے میں سانپوں کے ہار اس کے، تو سر پہ ایندھن! خدایا کیسی شب زفافِ ابو لہب تھی! یہ دیکھتے ہی ہجوم بپھرا، بھڑک اٹھے یوں غضب کے شعلے، کہ جیسے ننگے بدن پہ جابر کے تازیانے! جوان لڑکوں کی تالیاں تھیں، نہ صحن میں شوخ لڑکیوں کے تھرکتے پاؤں تھرک…

Read More

آٹو گراف ۔۔۔۔ مجید امجد

کھلاڑیوں کے خود نوشت دستخط کے واسطے کتابچے لیے ہوئے !کھڑی ہیں منتظر ۔۔۔۔حسین لڑکیاں !ڈھلکتے آنچلوں سے بےخبر، حسین لڑکیاں مہیب پھاٹکوں کے ڈولتےکواڑ چیخ اُٹھے اُبل پڑے اُلجھتے بازوؤں چٹختی پسلیوں کےپُر ہراس قافلے گرے، بڑھے، مُڑے بھنور، ہجوم کے ،کھڑی ہیں یہ بھی، راستے پہ، اک طرف بیاضِ آرزو بکف نظر نظر میں نارسا پرستشوں کی داستاں لرز رہا ہے دم بہ دم کمان ابرواں کا خم کوئی جب ایک نازِ بےنیاز سے کتابچوں پہ کھینچتا چلا گیا حروفِ کج تراش کی لکیر سی تو تھم گئیں…

Read More

تجزیہ ۔۔۔۔ جاں نثار اختر

میں تجھے چاہتا نہیں لیکن پھر بھی جب پاس تُو نہیں ہوتی خود کو کتنا اُداس پاتا ہوں گم سے اپنے حواس پاتا ہوں جانے کیا دهن سمائی رہتی ہے اک خموشی سی چھائی رہتی ہے دل سے بھی گفتگو نہیں ہوتی میں تجھے چاہتا نہیں لیکن پھر بھی رہ رہ کے میرے کانوں میں گونجتی ہے تری حسیں آواز جیسے نادیدہ کوئی بجتا ساز ہر صدا ناگوار ہوتی ہے دل کی دھڑکن بھی بار ہوتی ہے ان سکوت آشنا ترانوں میں میں تجھے چاہتا نہیں لیکن پھر بھی شب…

Read More

فرشتہ پھر نہیں آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ شاہین عباس

فرشتہ پھر نہیں آیا  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہی بس ایک بارآیا تھا اپنے کام پر اور کام بھی کیا تھا یہی برّ اق بندوں کو خبر نامہ سنانا نور کا خاکہ اڑانا فرش پر سے مٹی کے ڈھیلے اٹھا کر پھر پٹخ دینا زمیں پر یوں نشانہ باز حکموں کو بجا لانا کہ جیسے نیزہ باز آیا ہو مشقوں سے گزر کر اِس دہانے پر کہ سب سیر و شکار !آساں کیے جائیں  الف اَحرام ہو یا لام لنگی ہو یا اَبجد سے کوئی باہر ہو مونس ستر کا …ہمدرد‘ دونوں شرم…

Read More

موئن جو دَڑو کی بلندی سے طلوع ہوتی نظم ۔۔۔۔۔۔۔ خالد احمد

ہم تو مردے ہیں! یہ مردوں کا ٹیلہ ہے! اِس ٹیلے کے سائے سے بھی دور،بہت پستی میں زندہ لوگ دیار بسائے پھرتے ہیں! اِن زندہ لوگوں نے ، ہم مردہ لوگوں سے اپنے ربط بھلا کے مستقبل کے ہاتھ میں ہاتھ تو ڈال دیے! مستقبل کے خلا میں پائوں جمالینے کی ٹھان تو لی! لیکن بھول گئے! مستقبل تو حُسنِ کشش سے خالی،طرفہ بے وزنی کا عالم ہے! ہم تو اپنے سروں کو بھنچے ہوئے ہاتھوں میں سجائے، مڑے ہوئے گھٹنوں میں دیے! بچوں کی طرح مٹی کے گھڑوں…

Read More

مرے یارو!…… حامد یزدانی

یونہی ہم گنگناتے ہیں گھنی شب میں سلیٹی آسماں، گاچی لگے بادل گریزاں وقت کی توجیح کرتے گم شدہ لمحے سمٹتی سردیوںکے استعارے نارسائی کے، اداسی کے اشارے رفتہ موسم کا ’فنون‘ اور لکشمی، دی مال،لارنس، پاک ٹی ہائوس ہر سُو، خالدؔ احمد کی غزل پربحث جاری ہے صحافی شب زدہ خبروں کو عریاں کرتے جاتے ہیں سپاہی اک نیا پیغام لاتے ہیں یہ خالی حرف ہیں؟ وحشت ہے؟ یا کیا ہے؟ (۱) بڑے دکھ سے وہ کہتا ہے: یہ کوئی آسمانی حکم بھی شاید نہیں ہے! پیڑ سے لڑتی…

Read More

اندیشہ ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر خورشید رضوی

اندیشہ ….. خواب ہے ایک زباں جس کی فرہنگ ہے کوئی نہ لغت خواب میں خواب کے کردار ہیں خودحرف وبیاں جو بدل سکتے ہیں ہر لحظہ معانی اپنے خواب ہر جبر سے آزاد ہے وہ وقت ہو یاعقل ہو یاعلت ومعلول کا جبر اُس کے کاندھوں پہ نہیں ہے کسی منطق کا جُوا خواب پابند اگر ہے تو فقط آنکھ کاہے میں بھی اک خواب ہوں اِک سوئی ہوئی آنکھ کی جنت میں مقیم لحظہ لحظہ متغیر ورقِ ابر پہ ہنستےہوئے چہروں کی طرح کوئی اندیشہ اگر ہےتووہی آنکھ…

Read More