اظہر فراغ ۔۔۔۔۔ کچھ تو آواز سے شک پڑتا ہے

کچھ تو آواز سے شک پڑتا ہے پھر وہ کنگن بھی کھنک پڑتا ہے پہلے کرتا ہے طلب پہلی نشست پھر اسی بس سے لٹک پڑتا ہے کیسے ساحل سے سمندر دیکھوں میرے زخموں پہ نمک پڑتا ہے راز دار ایک کنواں تھا اپنا آج کل وہ بھی چھلک پڑتا ہے چھوٹے چھوٹے سے ہیں رشتے لیکن واسطہ قبر تلک پڑتا ہے اشک جیسے مرا ہمسایہ ہو وقت بے وقت ٹپک پڑتا ہے اس کے سائے پہ نہ رہنا، مرے دوست! یہ شجر بیچ سڑک پڑتا ہے

Read More

اسحاق وردگ ۔۔۔۔۔ کاغذ کے بنے پھول جو گلدان میں رکھنا

کاغذ کے بنے پھول جو گلدان میں رکھنا تتلی کی اُداسی کو بھی امکان میں رکھنا میں عشق ہوں اور میرا نہیں کوئی ٹھکانہ اے حسن! مجھے دیدۂ حیران میں رکھنا شاید میں کسی اور زمانے میں بھی آؤں ممکن تو نہیں ہے مگر امکان میں رکھنا اب مرکزی کردار تمھارا ہے، مرے دوست! تم میری کہانی کو ذرا دھیان میں رکھنا یہ راہِ محبت تو فقط بند گلی ہے آسان سے رستے کو بھی سامان میں رکھنا

Read More