حمد رب ذوالجلال … سید ضیاء الدین نعیم

 حمد رب ذوالجلال  ………… تجھ سے ہوجائے اگر وابستگی پروردگار دور ہو جائے دلوں کی بے کلی پروردگار جہل کی پھیلی ہوئی ہے تیرگی پروردگار روشنی…. بار الہا…. روشنی پروردگار !! ماننے سے قبل تجھ کو سب کا رد مطلوب ہے ہے یہاں اثبات سے پہلے نفی پروردگار تیرا ہو جائے تو پالیتا ہے کیا کیا آدمی خود شناسی، بامرادی، برتری پروردگار تیری خاطر دوستی ہو تیری خاطر دشمنی ہر کشا کش سے چھٹے پھر آدمی پروردگار کیا کروں میں نذر کیا تیرے خزانے میں نہیں پیش کرنے کو ہے…

Read More

پرتپال سنگھ بے تاب… آج محصور ہیں دیمک زدہ دیواروں میں

آج محصور ہیں دیمک زدہ دیواروں میںہم بھی شامل تھے کبھی شہر کے معماروں میں آخرش ہاتھ جلا ہی لیے اپنے ہم نےجانے کیوں پھول نظر آتے تھے انگاروں میں یہ کسی سے نہ کہا لعل و جواہر تھے ہمپتھروں کی طرح بکتے رہے بازاروں میں دیر تک دستکیں دیتی رہی قسمت در پراور ہم اُلجھے رہے اپنے ہی پنداروں میں زندگی تیرے اداکار تھے کیسے ہم بھیسامنے آتے رہے ہیں کئی کرداروں میں وقت ہے کر لو مرمت ابھی گھر کی بیتابابھی روزن نہیں ظاہر ہوئے دیواروں میں

Read More