حمد باری تعالیٰ … سید ریاض حسین زیدی

ربِ کریم! تیری عنایت ہے بے بہا
بے خانماں کو گھر جو دیا تو نے خوش نما

بے مثل کیسا حقِ رفاقت ہوا ادا
دیکھے نہ مصطفی ؐ کہیں تجھ سے کبھی جدا

ہریالیوں نے روحِ جہاں کو سجا دیا
شاداب تیرا گھر ملا ، گنبد ملا ہرا

دکھلائی تو نے راہ جو ہے راہِ مستقیم
سمجھا دیا کہ کام نہ ہرگز ہو ناروا

تو چاہے کائنات اندھیروں میں جا گھرے
تیرا کرم ہے تو  نے اندھیروں کو دی ضیا

عہد ِستم میں غیرتِ ایماں خطر میں تھی
ہے تیرا فیض تو نے مدینہ بسا دیا

غیظ و غضب سے تیرے ہیں کفار دم بخود
شرکِ خفی جلی کو جہاں سے مٹا دیا

میں ہوں ریاض اس کی خدائی کا معترف
میرا سرِ نیاز ہے سجدے میں جا گرا

Related posts

Leave a Comment