اکرم کنجاہی ۔۔۔ سائرہ ہاشمی

سائرہ ہاشمی

۱۴ ؍اپریل ۱۹۳۷ء کے روز امرتسر میں پیدا ہوئیں۔تعلق ساہیوال سے تھا۔ تقسیمِ ہندسے پہلے ہی اُن کے والد کا ساہیوال آنا جانا رہتا تھا۔لہٰذا قیامِ پاکستان کے بعد اُنہوں نے یہاں مستقل رہائش اختیار کی۔ وہ ممتاز فکشن نگار جمیلہ ہاشمی کی بہن تھیں۔انہوں نے ناول اور افسانوں کے علاوہ ایک سفر نامہ بھی لکھا۔اُن کے افسانوں کا غالب رنگ المیہ اور حزنیہ ہے، جس کی بنیاد انسانی رشتوں سے جُڑے ہوئے دکھ درد ہیں۔ اُن کے ہاں فکشن کی فضا اگرچہ کئی مقامات پر جذباتیت میں د اخل بھی ہو جاتی ہے مگر فنی پختگی تخلیقات میں ہمیشہ نمایاں رہی۔ انہوں نے عورت کے حوالے سے ظلم و جبر کو بھی موضوع بنایا اور معاشی، معاشرتی اور سماجی سطح پر کئی حوالوں سے اِس زیادتی پر لکھا۔

Related posts

Leave a Comment