استاد قمر جلالوی ۔۔۔ بلا بلائے حسینوں کا آنا جانا تھا

بلا بلائے حسینوں کا آنا جانا تھا
قمر خدا کی قسم وہ بھی کیا زمانہ تھا

قفس میں رو دیے یہ کہہ کے ذکرِ گلشن پر
کبھی چمن میں ہمارا بھی آشیانہ تھا

نہ کہتے تھے کہ نہ دے دیکھ دل حسینوں کو
قمر یہ اس کی سزا ہے جو تو نہ مانا تھا

Related posts

Leave a Comment