بدلتے ہی نہیں حالات میرے
کرے گا کیا مقدر ساتھ میرے
ہوا کا زور بڑھتا جا رہا ہے
ذرا ہاتھوں میں لینا ہاتھ میرے
ترے پہلو سے اُٹھ کر ہی نہ جاؤں
اجازت دیں اگر حالات میرے
بہت جلدی میں آئی اور گئی ہے
چرا کر رنگ سب برسات میرے
خیالِ یار کی برکت ہے ورنہ
مہکنا چھوڑ دیں باغات میرے
