خاور اعجاز ۔۔۔ عقیدت (ماہنامہ بیاض اکتوبر ۲۰۲۳)

کبھی یہ معجزۂ ماہ و سال ہو جائے
عظیم رفتہ نگہبانِ حال ہو جائے

وہ روشنی ہے مِرے فکر و فن کے خیموں میں
جہاں بھی اُبھرے وہاں بے مثال ہو جائے

ہمیں نصیب ہو تطہیرِ فکر کی ساعت
ہوس کی قید سے جذبہ بحال ہو جائے

شجر کا ہاتھ نہ چھوٹے اگرچہ کانٹوں سے
لہو لہان بھی شاخِ مآل ہو جائے

حسینؓ آپ سے نسبت ہے جس روایت کو
خدا کرے اُسے حاصل کمال ہو جائے

Related posts

Leave a Comment