نامورمحقق،شاعر اور مزاح نگارمشفق خواجہ نے اپنی چھاپ ہر صنف پر چھوڑی ہے۔ وہ تحقیق کرنے پر آتے تھے تو موضوع کو حرفِ آخر تک لے جاتے تھے۔ شاعری انہوں نے کم کی لیکن بڑے ہم عصر شعراء اور ناقدین سے داد حاصل کی اور جہاں تک کالم نگاری کا سوال ہے تو انہوں نے ایک نئی طرز کی بنیاد ڈال دی۔ جس کی ابتدا بھی انہیں پر ہو تی ہے اور خاتمہ بھی انہی پر۔ خامہ بگوش کے نام سے انہوں نے” تکبیر“ میں جو کالم لکھے تھے، انہوں…
Read MoreMonth: 2023 جنوری
فارسی کے بے بدل عالم پروفیسر نذیر احمد ۔۔۔ رضوان احمد
اردو فارسی کے نامور محقق اور بین الاقوامی شہرت کے مالک پروفیسر نذیر احمد ایک طویل علالت کے بعد 19اکتوبر 2008 کو علی گڑھ میں فوت ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی تحقیق کا نہ صرف روشن آفتاب گل ہو گیا بلکہ فارسی زبان کا ایک ایسا عالم ہمارے درمیان سے اٹھ گیا جسے بین الاقوامی سطح پر بھی بہت ہی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ نذیر احمد اتر پردیش کے ضلع گونڈا کے ایک گاؤں میں 3جنوری 1915ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے تعلیم دانش گاہ…
Read Moreخالد احمد
کچھ چھپایا نہ ہم نے دنیا سے عشق ہم نے کیا بھرے بازار
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ اکرم ناصر
اشرف المخلوق میں جو سب سے اشرف ذات ہے ذکر اس کا ذکر ہے، اور بات اس کی بات ہے کل بھی تھا وردِ درودِ پاک ، ہونٹوں پر مرے آج بھی خیر الوری کی ایک تازہ نعت ہے ہوں گناہوں پر پشیماں ، رحم یا ربِ رحیم اشک آنکھوں سے رواں ہیں موسمِ برسات ہے اک الہ العالمیں ، اک رحمۃ اللعالمیں اک محمد مصطفی ہیں،اک خدا کی ذات ہے نعت ہو جائے، تو ہے ان کا کرم ان کی عطا ورنہ میں کیا ہوں بھلا ، اور کیا…
Read Moreاکرم ناصر ۔۔۔۔ دعا
دعا ۔۔۔۔۔۔ حیات کرنے کو ایسا رستہ تلاش کر دے جو ختم ربِ کریم فکرِ معاش کر دے میں تیرے در کا گدا ہوں , تجھ ہی سے مانگتا ہوں یقیں کی طاقت , جو ہر گماں پاش پاش کر دے وہ جن پہ لطف و کرم کی بارش رہی ہمیشہ مری ان اصحاب نیک سی بود و باش کر دے سلوک اصحابِ فیل سے جیسا کل کیا تھا تو آج اصحابِ فیل سے ویسا کاش کر دے یہ تیری مرضی پہ منحصر ہے , اگر تو چاہے تو مجھ…
Read Moreاکرم ناصر ۔۔۔ ذرا سی بات پہ , دل سے نکال دے گا مجھے
ذرا سی بات پہ , دل سے نکال دے گا مجھے خبر نہیں تھی, زمیں پر اچھال دے گا مجھے سنے گا بات بڑے انہماک سے میری پھر اس کے بعد مہارت سے ٹال دے گا مجھے اسی یقیں کے سہارے میں آج زندہ ہوں مجھے یقیں تھا وہ رزقِ حلال دے گا مجھے میں منتظر ہوں اسی چاند کا مثالِ شب جو آ کے سوچ میں میری , اجال دے گا مجھے مجھے یقیں ہے , زمانے کا منصفِ اعلی اسے جمال , تو ذوقِ جمال دے گا مجھے…
Read Moreفہیم شناس ۔۔۔ آہٹ سی ایک دل میں کہیں جاگتی رہی
آہٹ سی ایک دل میں کہیں جاگتی رہی خاموش ساری رات ہی ساری گلی رہی لہروں سے اُس کے بال شفق سا لباس تھا ساحل پہ کتنی دیر قیامت کھڑی رہی وہ تیرا انتظار تھا یا کربِ ذات تھا آنکھوں میں ساری عمر گلابی نمی رہی ایسی خزاں کہ ہو گیا نابود گلستاں شاخِ نہال ِ غم جو ہری تھی ہری رہی وہ کربلا کا دشت ، وہ سجدہ، وہ تیز دھوپ پھر نبضِ کائنات وہیں پر تھمی رہی تاعمر اُس کی لو سے دمکتا رہا یہ دل وہ یاد…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔۔ نسیمِ سحر
رحم ہم پر ہو اب اَے شہِ دَوسراؐ ساری دُنیا ہے درپَے شہِ دَوسراؐ ہو مجھے بھی عطا ، اَے شہِ دَوسراؐ نعت کا لحن اور لَے، شہِ دَوسراؐ صرف دو لفظ اس استغاثے کے ہیں طرزِ غالبؔ میں ’ہَے ہَے‘، شہِ دَوسراؐ بس اُسی راستے پر رہوں گامزن جو ہے میرے لیے طَے، شہِ دَوسراؐ آپ کی اک نگاہ ِکرم کے عوض لوں نہ ہر گز کوئی شے ، شہِ دوسراؐ اس خماری میں بھی ہوشمندی رہے معرفت کی مِلے مَے، شہِ دوسراؐ آپؐ کے در پہ آؤں گا…
Read Moreمسعود احمد ۔۔۔ بچھڑنے والوں کا اتنا تو غم کیا جاے
بچھڑنے والوں کا اتنا تو غم کیا جاے کہ انکا ذکر زمانے سے کم کیا جاے ہوا کی بات اگر مان بھی لیں فرض محال تو کیا چراغ اندھیرے میں ضم کیا جائے وہ جن درختوں پہ اب گھونسلے نہیں بنتے اب ان درختوں کی شاخوں پہ دم کیا جاے ہمارے دشت میں دریا کا کوئی کام نہیں لہو پسینے سے مٹی کو نم کیا جائے امانتوں میں خیانت کا ارتکاب نہ ہو مرے سپرد یہ رنج و الم کیا جائے ہمارا جرم کہ ہم چوریاں پکڑتے ہیں ہمارے ہاتھوں…
Read Moreمسعود احمد ۔۔۔ پیڑوں کی دیکھ بھال پرندوں کو سونپ دی
پیڑوں کی دیکھ بھال پرندوں کو سونپ دی مردہ دلوں نے زندگی زندوں کو سونپ دی دنیا و دیں تو فہم و فراست کے ساتھ تھے یہ دل کی باگ ڈور تھی رندوں کو سونپ دی جنگل کا انصرام ہے شہروں کی طرز پر انسانیت یہ کس نے درندوں کو سونپ دی ہم نے ہزار مسئلے ترکے میں چھوڑ کر آئیندگاں کی بات آئیندوں کو سونپ دی پانی ملا رہے ہیں وہ اپنے ہی دودھ میں یہ ذمہ داری ہم نے چرندوں کو سونپ دی سانسوں پہ بھی سوال اٹھیں…
Read More