وہ آئیں گے تو آئیں گے جنونِ شوق ابھارنے وہ جائیں گے تو جائیں گے خرابیاں کیے ہوئے
Read MoreDay: اگست 29، 2025
عقیدت ۔۔۔ خاور اعجاز
غم کی خوشبو سے معطر ہے کتابِ کربلا ہر ورق ہے سرخ از خونِ گلابِ کربلا فجر کا لمحہ طلوعِ مہرِ دُنیا کے لیے عصر کی ساعت برائے آفتابِ کربلا حرفِ آخر میں لکھا جائے گا صرف اسمِ حسینؓ نامِ اسمٰعیل ؑہو گا انتسابِ کربلا کیا ہمارے دَور میں بھی آئے گا کوئی حسینؓ یہ جو کھُلتا جا رہا ہے ہم پہ بابِ کربلا ہم نے پوچھا کیا یہی ہوتا ہے مہماں سے سلوک کچھ نہیں بس اِک خموشی تھی جوابِ کربلا وقت کے دربار میں ہوتے ہیں سارے فیصلے…
Read Moreگلزار بخاری ۔۔۔ ڈال کر پانی میں کشتی شاد ہونا چاہیے
ڈال کر پانی میں کشتی شاد ہونا چاہیے شرط ہے مانجھی کو ساحل یاد ہونا چاہیے ہو اگر انسان سچ کے راستے پر گامزن اس کے لب پر ہرچہ باد اباد ہونا چاہیے کاٹ کر کہسار جوئے شیر پیدا کر سکے بندہ شیریں کے لیے فرہاد ہونا چاہیے چارسُو فرعون کے پَرتُو نظر آنے لگے اِک نہ اِک موسیٰ کا بھی ہمزاد ہونا چاہیے کہہ رہے ہیں دیدہ ور کیوں عدلیہ ہوتے ہوئے عدل کو بھی صاحبِ اولاد ہونا چاہیے فرد کی کھوئی توانائی کو واپس لاسکے چارجر ایسا بھی…
Read Moreنجیب احمد
رکوں تو حجلۂ منزل پکارتا ہے مجھے قدم اٹھاؤں تو رستہ نظر نہیں آتا
Read More