نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔۔ اکرم ناصر

لبوں کو چھو کے جو پانی بنا ہو آبِ حیات
اب اس کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے قندونبات

حضور آپ کے رستے سے ہٹ کے کیسے چلوں
حضور آپ کا رستہ ہی تو ہے راہِ نجات

حضور آپ کی خاطر ہی تو بنائے گئے
زمین و آسماں یعنی تمام کائنات

حضور آپ ہی کے دین کو ہمیشگی ہے
حضور آپ ہی کے دین کے لئے ہے ثبات

یہ شہر ، شہرِ مدینہ ہے ، عام شہر نہیں
یہاں سکون سے چلتا ہے کاروبارِ حیات

Related posts

Leave a Comment