سورج اور جاپان
بالکل ایسے ہیں جیسے
ہم اور پاکستان
اک سا فکر و فن
میرؔ و غالبؔ سے شاعر
باشوؔ اور بوسنؔ
میرے گھر کی شان
دروازوں کی آنکھیں ہیں
دیواروں کے کان
دل موسم بدلے
وہ بھی اگر میری ہی طرح
فون کی سم بدلے
باہر دھول ہی دھول
آنگن میں لیکن مہکیں
چنبیلی کے پھول
