جمیل یوسف ۔۔۔ یہ مرے عشق کی شریعت ہے

یہ مرے عشق کی شریعت ہے آپ کو دیکھنا عبادت ہے خالقِ خشک و تر کا عاشق ہوں ہر حسیں چیز سے محبت ہے میں ہر انساں سے پیار کرتا ہوں یہ ہی میرے نبیؐ کی سُنّت ہے ہم فقیروں کے واسطے تیرا سامنے آنا بھی سخاوت ہے یہ جو میں ایسے شعر کہتا ہوں یہ مرے عشق کی بدولت ہے اے پری چہرہ! تجھ کو کیا معلوم تیرے جلوئوں میں کیا اشارت ہے اہلِ دنیا کو کیا بتائوں ، تُو استعارہ ہے یا علامت ہے آپ کو دیکھتے ہیں…

Read More

آفتاب خان ۔۔۔ رونقِ جشنِ بہاراں میں خلل پڑتا ہے

رونقِ جشنِ بہاراں میں خلل پڑتا ہے تیرے بن صحن گلستاں میں خلل پڑتا ہے تو مرے ساتھ اگر بات کرے ہنس ہنس کر ساری ہی بزم رقیباں میں خلل پڑتا ہے حجرہ  وصل کی گر شمع بجھا دی جائے اہلِ ہجراں کے شبستاں میں خلل پڑتا ہے میری پوشاکِ دریدہ کی نہ کر بخیہ گری یوں مرے چاک گریباں میں خلل پڑتا ہے نغمۂ عیشِ طرب چھیڑ نہیں نغمہ گر! گریۂ چشمِ غزالاں میں خلل پڑتا ہے زمزمے ہجر کے جب تیری زباں سے سُن لوں دل کے ہر…

Read More

آفتاب خان ۔۔۔ جس جس کا زَبر ، زیر بھی یا پیش غلط ہے

جس جس کا زَبر ، زیر بھی یا پیش غلط ہے اُس اُس کا تلفّظ بھی کم وبیش غلط ہے تسبیح دکھاوے کی لیے گھومتے ہیں سب اِس دور کا ہر ایک ہی درویش غلط ہے کب سے ہی گلے میں ہے پڑا طوقِ غلامی ہم کو ہے جو درپیش، وہ درپیش غلط ہے انسان سے نفرت کا جو پرچار کرے گا مَسلک بھی غلط اُس کا ہے اور کیش غلط ہے نرمی کے تقاضے کی ہے درخواست گزاری ہم اہلِ محبت پہ تراطیش غلط ہے قبضہ تو اُسی کا…

Read More

شوکت محمود شوکت ۔۔۔ سایہ ، برگد کا گھنیرا نہیں ہونے دیتے

سایہ ، برگد کا گھنیرا نہیں ہونے دیتے میرے ڈیرے کو وہ ڈیرا نہیں ہونے دیتے چند پروردہ   شب ، آج بھی ہیں دنیا میں جو کسی طور ، سویرا نہیں ہونے دیتے شام ہوتے ہی تری یاد کے جگنو، اکثر قریۂ دل میں اندھیرا نہیں ہونے دیتے وہ تو شامل ہے مری روح کی گہرائی میں اہلِ دنیا ، جسے میرا نہیں ہونے دیتے شہرِ جاناں میں گزارے ہوئے لمحے ، شوکت شہرِ دیگر میں بسیرا نہیں ہونے دیتے

Read More

شوکت محمود شوکت ۔۔۔ سر پہ اس کا سوار بھوت ہوا

سر پہ اس کا سوار بھوت ہوا عشق بھی ، تارِ عنکبوت ہوا شربتِ دید ، واسطے اپنے صورتِ قُوتِ لایموت ہوا تیرے جانے سے خانۂ دل میں مرگ آسا کوئی سکوت ہوا فرض ، جس کو کیا تھا لاینجل وہ بھی ثابت ہوا ، ثبوت ہوا

Read More

ازورشیرازی ۔۔۔ تامل کررہا ہوں پھر بھی کوئی شے اُٹھانے میں

تامل کررہا ہوں پھر بھی کوئی شے اُٹھانے میں اگرچہ سانپ کو دیکھا نہیں میں نے خزانے میں اے شہزادے غلاموں سے رویہ ٹھیک رکھا کر ملا دے گا وگرنہ زہر کوئی تیرے کھانے میں تجھے معلوم ہے سرمایہ داری بڑھ رہی ہے اور سماجی مرتبہ کتنا ضروری ہے زمانے میں وہ ڈھلتی عمر میں کیسے کسی کا ظلم سہہ جاتا گزاری جس نے ہو اپنی جوانی قید خانے میں تجھے زیبا نہیں میری وفاداری پہ شک کرنا اگر تاخیر ہوجائے مجھے وعدہ نبھانے میں

Read More

اقبال سروبہ ۔۔۔ چاند اور ستارے ہیں روشنی کے میلے میں

چاند اور ستارے ہیں روشنی کے میلے میں دل مگر اکیلا ہے زندگی کے میلے میں شعر اور غزلیں بھی ساتھ ساتھ ہیں میرے میں کہاں اکیلا ہوں شاعری کے میلے میں آدمی اکیلا ہی زندگی سے لڑتا ہے ساتھ کون ہوتا ہے بے خودی کے میلے میں غم ملا تو ہم نے بھی راستہ بدل ڈالا کون لوٹ کر جائے اب خوشی کے میلے میں خوشگوار چہروں سے مل کے آ رہا ہوں میں میں گیا تھا چپکے سے خامشی کے میلے میں ایک اچھے ساتھی کی اب مجھے…

Read More

سید فرخ رضا … خونِ دل سے دیے جلاتے ہیں

خونِ دل سے دیے جلاتے ہیں شہرِ جاناں کو یوں سجاتے ہیں زندگی چاہے کرب میں گزرے تجھ سے وعدے مگر نبھاتے ہیں جب سے اُس دل میں ہم مقیم ہوئے دوست حیرت سے دیکھے جاتے ہیں جو جلاتے ہیں نفرتوں کی آگ کب جہاں میں سکون پاتے ہیں ہیں وہی لوگ لائقِ تحسین دوسروں کے جو کام آتے ہیں کیسا موسم ہے شہر پر طاری دوست پیارے بچھڑتے جاتے ہیں تیری گفتارِ دل نشیں سن کر گل خزاں میں بھی مسکراتے ہیں پھول چاہت کے جس سے کھل جائیں…

Read More

رضی رضوی ۔۔۔ مفہوم جب تک اُن سے گھمایا نہیں گیا

مفہوم جب تک اُن سے گھمایا نہیں گیا باتوں میں اْن کی ہم سے بھی آیا نہیں گیا نشوونما ہو کیسے ہمارے وجود کی ہم سے ترا فریب بھی کھایا نہیں گیا خود آگیا تو اس لیے رکھنا پڑا اِسے یہ شعر کھینچ تان کے لایا نہیں گیا پایا نہیں گیا جو رہا ہم کو دستیاب اور گم ہوا تو ہم سے گنوایا نہیں گیا یاروں کی بے رُخی ہے یقینا عروج پر کب سے مرا مذاق اُڑایا نہیں گیا

Read More

شاہد ماکلی ۔۔۔ ایک دریا کنارے، جدھر سب کھڑے ہیں، اُدھر عکس ہے

ایک دریا کنارے، جدھر سب کھڑے ہیں، اُدھر عکس ہے میرے پیشِ نظر تم ہو ، دُنیا کے پیشِ نظر عکس ہے جس میں تم ہو، وہ عالَم جہاں ساز ہے، کچھ بتاؤ ہمیں جس میں ہم ہیں، وہ دُنیا حقیقی ہے، یا عکس در عکس ہے دائیں بائیں کئی آئنے ہیں، عقَب میں کئی قْمقمے سائے کا ہم قدم سایہ ہے، عکس کا ہم سفر عکس ہے عکس معکوس ہو کر بھی لگتے نہیں ہیں کہ معکوس ہیں جھیل کا چاند لگتا نہیں جو حقیقت کے بر عکس ہے…

Read More