امتیاز انجم ۔۔۔ ڈر رہا ہوں نئی آگ سے

ڈر رہا ہوں نئی آگ سے جو ہے روشن مِری آگ سے جل رہے ہیں دیے بھی مگر روشنی ہے تری آگ سے خاک سے میں بھی پانی ہوا جونہی نکلی پری آگ سے میرے لب آج بھی سرخ ہیں تیرے رْخسار کی آگ سے آگ نفرت کی دل میں لیے بھاگتے ہیں سبھی آگ سے آگ سے تِیرگی کا وجود جس طرح روشنی آگ سے کیا ڈرے آدمی آگ سے پھول ہوتی ہوئی آگ سے نقرئی نقرئی روشنی سرمئی سرمئی آگ سے سرمدی آگ کیسے ملے عشق کی سرسری…

Read More

طارق بٹ ۔۔۔ وہ زِیاں لایا ہے دل

وہ زِیاں لایا ہے دل خود سے بھر پایا ہے دل کس بھروسے پر جیا! کیسا پچھتایا ہے دل کیا کہوں کس کس گلی ٹھوکریں کھایا ہے دل پوچھیے مت اِس گھڑی کس نے کلپایا ہے دل زخم ہے خود ہی کہیں اور کہیں پھایا ہے دل نقش ہے اس پر تمام کچھ جو بِسرایا ہے دل بھولنا بھی ہے دوا ’’ایسا فرمایا ہے دل‘‘ سود ہے جس کا زِیاں ایسا سرمایہ ہے دل عاقلاں کے مشورے غور کر آیا ہے دل جی میں آئی، ٹھان کر رقص فرمایا ہے…

Read More

بشیر احمد حبیب ۔۔۔ ساون رت کی پہلی بارش تو اور میں

ساون رت کی پہلی بارش تو اور میں رجم جھم میں جلنے کی خواہش تو اور میں بادل برکھا ساون رت کا بھیگا گیت موسم کی یہ گہری سازش تو اور میں رات کے پچھلے پہر اک بادل کی چنگھاڑ اس پر تیز ہوا کی پرسش تو اور میں اس کے گال پہ رقصاں بوندیں کتنی خوش میرا دل اور ہجر کی رنجش تو اور میں بارش کی مدھم خوشبو رخساروں کے پھول ہونٹوں سے ہونٹوں کی بندش تو اور میں ان آنکھوں میں کاجل سے اک بھیگی شام پہلے…

Read More

بشیر احمد حبیب ۔۔۔ کبھی جو ملنا حجاب رکھنا

کبھی جو ملنا حجاب رکھنا نظر سے جاری خطاب رکھنا لبوں پہ چپ کے گلاب رکھنا یہ چہرہ روشن کتاب رکھنا کبھی نظر سے کبھی سخن سے یہ ہم پہ دہرا عذاب رکھنا کسی کو خواہش سے پہلے ملنا تو حسرتوں کے نصاب رکھنا محبتوں کا صلہ محبت یہ مختصر سا حساب رکھنا عداوتوں کے سوال پر تم محبتوں کے جواب رکھنا

Read More

اکرم ناصر ۔۔۔ حقیقت اور ہوتی ہے ،فسانہ اور ہوتا ہے

حقیقت اور ہوتی ہے ،فسانہ اور ہوتا ہے دلوں میں پھول کھلنے کا زمانہ اور ہوتا ہے وہ کہتا ہے،کہ پتھر کا زمانہ لوٹ آئے گا سمجھتا ہے ،کہ پتھر کا زمانہ اور ہوتا ہے میں اس کی بات کو ، بس بات کی حد تک سمجھتا تھا سمجھتا تھا ، بچھڑنے کا بہانہ اور ہوتا ہے وہ جس سے بات کرتا ہے، حقیقت میں نہیں کرتا حقیقت میں نہیں کرتا ، نشانہ اور ہوتا ہے یہی ہے فرق کٹیا اور محل کے رہنے والوں میں ہمارا اور ان کا…

Read More

علی حسین عابدی ۔۔۔ اہلِ دل، دل لگی سے ڈرتے ہیں

اہلِ دل، دل لگی سے ڈرتے ہیں ایک ہم ہیں خوشی سے ڈرتے ہیں اُن کو جینے کی آرزو ہے بہت اور ہم زندگی سے ڈرتے ہیں ٹوٹ جاتا ہے وہ جو پل بھر میں دِل کی اُس نازکی سے ڈرتے ہیں یاد شدت سے آ رہے ہیں وہ ہم تواس بے کلی سے ڈرتے ہیں اتنا آگے وفا میں نکلے ہیں اب تو بس بے خودی سے ڈرتے ہیں جب خیال آتا ہے بچھڑنے کا ہم تری بے رخی سے ڈرتے ہیں چوٹ وہ کھائی ہے محبت میں ہم…

Read More

خالد علیم ۔۔۔ نمودِ برگ پہ زردی، زمین گیلی ہے

نمودِ برگ پہ زردی، زمین گیلی ہے درختِ سبز نے دریا کی پیاس پی لی ہے تری نگاہ سے گرادب آشنا ہو جائے اسی لیے تو سمندر کی آنکھ نیلی ہے ستارے ٹوٹ رہے ہیں ہماری قسمت کے سو لگ رہا ہے گرفت آسماں کی ڈھیلی ہے حصار میں کہیں لے لے نہ پھر دل و جاں کو تمھاری یاد کی خوشبو بڑی رسیلی ہے اٹھی جو سینے سے، ہونٹوں میں دب گئی آواز یہ کس طلسم نے میری زبان کیلی ہے تو دل کی آنکھ سے دیکھے گا کیا…

Read More

معین ناصر ۔۔۔ تھا کوئی خوف، لیکن واہموں جیسا

تھا کوئی خوف، لیکن واہموں جیسا وہ حال اپنا برستے بادلوں جیسا کوئی بھی اس مکاں میں اب نہیں رہتا زمیں پر کیا ہوا ہے حادثوں جیسا بکھرنے جو نہیں دیتا مجھے، ایسا ہے کیا ماں کی دعا میں حوصلوں جیسا وہی ہیں خون کے رشتے،وہی گھر ہے مگر ہے درمیاں کچھ فاصلوں جیسا کہانی میں سفر کی درج ہے ناصر سڑک پر کچھ پڑا تھا آبلوں جیسا

Read More

انصر حسن ۔۔۔ بجھے چراغ کو پھر سے جلا دیا کس نے

بجھے چراغ کو پھر سے جلا دیا کس نے مرے مزار پہ میلا لگا دیا کس نے ملا نہیں مجھے اپنا کہیں بھی نام و نشاں یہ مجھ کو لوحِ جہاں سے مٹا دیا کس نے خدا کے سامنے جھکنے کا حکم ہے بھائی یہ تجھ کو غیر کے آگے جھکا دیا کس نے ہمارے حال پہ کس نے یہ رحم فرمایا پرانی گور پہ سہرا سجا دیا کس نے نہ چاشنی ہے بیاں میں نہ فکر ہے تازہ مجھ ایسے شخص کو شاعر بنا دیا کس نے

Read More

احمد سجاد بابر ۔۔۔ کچھ دن چھاتی بھیتر رکھ کر دیکھو تو کچھ روگ میاں

کچھ دن چھاتی بھیتر رکھ کر دیکھو تو کچھ روگ میاں پھرخود ہی پتہ لگ جائے گا، کیوں لیتے ہیں جوگ میاں کب یہ دنیا روک سکی ہے رستہ ٹھنڈی چھائوں کا دیواروں سے اُگ آتے ہیں پیپل جیسے لوگ میاں سُکھ چھایا کے یار زمانے وقت کا گبند چھوڑ گئے اب مانس کو مانس کھائے،دھرتی اُگلے سوگ میاں پیت نگر کے کانٹوں کو ،ان جلتے بلتے چھالوں کو پھول اور تارہ جس نے جانا ، انت ملاسنجوگ میاں ریت پہ انگلی پھیر ی بابر ، اک مُورت سی آپ…

Read More