بچھڑ گیا تو ان آنکھوں کو کچھ گلہ ہی نہیں کہ جیسے کچھ نہ ہوا ، زخمِ دل چھلا ہی نہیں اس ایک شخص کی خوشبو میں باغ باغ رہی جو پھول بن کے مری زلف میں کھلا ہی نہیں کچھ ایسے لوگ بھی اک عمر ساتھ رہتے ہیں ستارے مل گئے قسمت سے دل ملا ہی نہیں کبھی کبھی کی ملاقات میں گیا ، کیا کچھ وہ نرم باتیں وہ جذبوں کا سلسلہ ہی نہیں ہم اپنے ضبط پہ حیراں ہیں شدت غم میں ستارہ پلکوں تک آیا مگر…
Read MoreCategory: آج کی غزل
رخشندہ نوید ۔۔۔ بچھڑ گیا تو ان آنکھوں کو کچھ گلہ ہی نہیں
بچھڑ گیا تو ان آنکھوں کو کچھ گلہ ہی نہیں کہ جیسے کچھ نہ ہوا ، زخمِ دل چھلا ہی نہیں اس ایک شخص کی خوشبو میں باغ باغ رہی جو پھول بن کے مری زلف میں کھلا ہی نہیں کچھ ایسے لوگ بھی اک عمر ساتھ رہتے ہیں ستارے مل گئے قسمت سے دل ملا ہی نہیں کبھی کبھی کی ملاقات میں گیا ، کیا کچھ وہ نرم باتیں وہ جذبوں کا سلسلہ ہی نہیں ہم اپنے ضبط پہ حیراں ہیں شدت غم میں ستارہ پلکوں تک آیا مگر…
Read Moreحامد یزدانی ۔۔۔ یہ جہاں کتنا خوب صورت ہے
یہ جہاں کتنا خوب صورت ہے الاماں! کتنا خوب صورت ہے یہ پرندے ہٹیں تو دیکھوں میں آسماں کتنا خوب صورت ہے کوئی چلتا ہے ساتھ ساتھ مِرے یہ گماں کتنا خوب صورت ہے جھیل ہے، شام ہے، تِراغم ہے سب یہاں کتنا خوب صورت ہے جیسے مونےؔ کا شاہکار کوئی یہ سماں کتنا خوب صورت ہے ڈوبتے ڈوبتے کُھلا ہم پر بادباں کتنا خوب صورت ہے
Read Moreاسلام عظمی ۔۔۔ رونقیں ویسی کی ویسی ہیں نگر باقی نہیں
رونقیں ویسی کی ویسی ہیں نگر باقی نہیں تھی کتابِ زندگی میں جو خبر باقی نہیں رات بھر پھر کس لیے ہے سرگراں وحشی ہوا کوئی بھی تو قرض اِب عشاق پر باقی نہیں اِک سفر واجب ہی رہنا ہے مسافر پر ترے لوگ بولیں گے وگرنہ خیر و شر باقی نہیں وقت میلہ گھوم آیا ہے اگرچہ ہر کوئی پھر بھی کہنا ہے غلط کوئی سفر باقی نہیں ایک آہٹ کس لیے بیدار رکھتی ہے تجھے جنگ ہے تُو ہار بیٹھا اور سپر باقی نہیں ریت چادر پر اُترآئیں…
Read Moreزبیر فاروق ۔۔۔ اِس خاطر کچھ لمبی ہم نے اَور کہانی کی
اِس خاطر کچھ لمبی ہم نے اَور کہانی کی ایک حسیں کا ساتھ تھا خوشبو رات کی رانی کی دردِ ہجر اُبھر آیا تھا میرے سینے میں ایک وجہ تھی یہ بھی میری اشک روانی کی محفل کو اِک چپ تھی لگی‘ تھا ہر کوئی خاموش کون تھا آیا خبریں لے کر رات سہانی کی ذہن کے اندر ڈیرہ ڈال کے بیٹھ ہی جاتی ہے یارا یہ تاثیر عجب ہے بات پرانی کی جس کو دیکھ کے آہیں بھرنے لگا تھا میں فاروقؔ تھی تو میری ہی پر تھی تصویر…
Read Moreزبیر فاروق ۔۔۔ پیار بہت اَب کم کرتے ہیں
پیار بہت اَب کم کرتے ہیں کب ہے پیار جو ہم کرتے ہیں ہجر کا موسم آیا یارا پیار بچشمِ نم کرتے ہیں کچھ ایسے مصروف ہوئے ہم پیار بھی اَب بے دم کرتے ہیں پیار پکارے یار پکارے پیر مرے چھم چھم کرتے ہیں پیار میسر جب ہو تو پھر سامنے اپنے رَم کرتے ہیں لوٹے گا فاروقؔ سبھی کچھ آپ بھلا کیوں غم کرتے ہیں
Read Moreفرح شاہد ۔۔۔ محبتوں میں مجھے تو اداس رہنے دے
محبتوں میں مجھے تو اداس رہنے دے جو کچھ نہیں ہے تو یادوں کے پاس رہنے دے وہ جس جگہ بھی ہے میرا ہے بس وہ میرا ہے یہ میرے دل میں خدایا قیاس رہنے دے میں تیرے در کی ہوں باندی سنبھال کر رکھنا کہ در سے دور نہ کرنا تو پاس رہنے دے میں اس کی پیاس کو سمجھی ہوں اسکی آنکھوں سے وہ کاش ایسے ہی اپنی یہ پیاس رہنے دے
Read Moreفرح شاہد ۔۔۔ ماں جی تمھارے بعد میں سوئی نہیں کبھی
ماں جی تمھارے بعد میں سوئی نہیں کبھی پتھر ہوئی ہے آنکھ یہ روئی نہیں کبھی تیری دعا کے سائے میں چلتی رہی ہوں میں تیرا خیال ساتھ ہے کھوئی نہیں کبھی جس میں تمھاری یاد کا بھی ذائقہ نہ ہو ایسی تو کوئی یاد پروئی نہیں کبھی تیرے طفیل اپنے تھے سارے ہی اب تلک تیرے بنا جہاں میں تو کوئی نہیں کبھی
Read Moreمحسن اسرار ۔۔۔ پاس بیٹھے رہیں ، ہاتھ تھامے رہیں
پاس بیٹھے رہیں ، ہاتھ تھامے رہیں تم بھی جیتی رہو ، ہم بھی جیتے رہیں عشق ہے تو رکھیں گفتگو کا بھرم بات رونے کی ہو تو بھی ہنستے رہیں ایک دوجے کے بیمار ہوں دونوں ہم اور بیمار ہو کے بھی اچھے رہیں بات کی ہر گرہ خود ہی کھل جائے گی تم بھی چپکی رہو ہم بھی چپکے رہیں زندہ رہنے کی خواہش کے پیشِ نظر اوپری دل سے ہی عشق کرتے رہیں صاحبِ وقت ہیں کیوں رکیں اک جگہ آ کہ ملتے رہیں اور بچھڑتے رہیں…
Read Moreخورشید رضوی ۔۔۔ یہ سلسلہ ہے عجب ، سربسر ، بنایا ہوا
یہ سلسلہ ہے عجب ، سربسر ، بنایا ہوا یہ دل ، دلوں میں یہ شوقِ سفر ، بنایا ہوا بنی ہوئی سرِ قرطاس اک خیال کی دھوپ اور اُس میں سایہ کناں اک شجر بنایا ہوا تھکے ہوئے در و دیوار ہیں نہ دو دستک کہ گر پڑے نہ کہیں گھرکا گھر بنایا ہوا بجا ہے ہم پہ اگر آپ کی ہے مشقِ ستم ہمیں نے آپ کو ہے معتبر بنایا ہوا زمانہ یوں ہے کہ جیسے کوئی حصارِ کُہن بنا کے ، توڑ کے ، بارِ دگر بنایا…
Read More