تھکن کے چڑھتے اترتے خُمار تھک گیا میں قرار! گردشِ لیل و نہار تھک گیا میں مرے چراغ، مرے ہم نشیں خدا حافظ! مرے سکوت، مرے انتظار تھک گیا میں ہواؤ، آؤ اُڑاؤ ذرا مری بھی خاک اُڑا اُڑا کے یہ گرد و غُبار تھک گیا میں میں تنگ آیا گریبان چاک کر کر کے کہ توڑ توڑ کے غم کا حصار تھک گیا میں زمانے تجھ کو مبارک ترے ادب آداب اٹھا اٹھا کے تکلف کا بار تھک گیا میں اگر کسی نے خریدا نہ آج بھی مرا دِن…
Read MoreTag: Poetry
سجاد بلوچ
ہجرت ِخانہ بدوشاں بھی کوئی ہجرت ہے ہم تو ویرانے میں آئے کسی ویرانے سے
Read Moreنعت رسول مقبول صل للہ علیہ وسلم … قاضی ظفر اقبال
لولاک ہے چمن گل خوشرو حضور ہیں ہر گل کی رگ میں صورت خوشبو حضور ہیں ہر ظلم کے محاذ پہ سینہ سپر ہیں آپ ہر ناتواں کی قوت بازو حضور ہیں رہتے ہیں ممکنات ابد تک نگاہ میں حسن ازل کی جنبش ابرو حضور ہیں بہر مشام روح سر دشت کائنات عطر روان و نافہء آہو حضور ہیں صحرا میں ہر مسافر بیکس کے واسطے کنج سکون و نخل لب جو حضور ہیں گمراہیوں میں سمت نما اسم آپ کا تشکیک میں یقیں کا ترازو حضور ہیں تسکین قلب…
Read Moreالیاس بابر اعوان
وہ بڑی تیز ہے پر تیز نہیں دِکھتی ہے میں جو معصوم ہُوں معصوم نظر آتا ہُوں
Read Moreالیاس بابر اعوان
پھولوں کے ساتھ دِل پڑا ہُوا ہے کوئی لاہور سے بھی آیا تھا کیا!
Read Moreاحمد جہانگیر … خُسرو کا رنگین سِنگھاسن، جھومر شاہ بھٹائی کا
خُسرو کا رنگین سِنگھاسن، جھومر شاہ بھٹائی کا تہذیبوں کے رنگ سے روشن چہرہ سندھو مائی کا تو موہن جو داڑو کا گُل، خاک ہڑّپہ نگری کی یعنی ایک تحیّر پیہم ہے جلوہ آرائی کا تو باغِ لاہور کا سبزہ، خوشبو تخت کلاچی کی اور شرف اس باغیچے میں مجھ کو شعر سرائی کا گلگت اور کیلاش دریچے خُلد کی جانب کھلتے ہیں مالا کنڈ کی جھیل میں تاباں منظر خواب کُشائی کا گھاس کے میدانوں سے ابھریں ست رنگے پنجاب کے سُر اک تارے کی تان سے پھوٹے نغمہ…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ احمد جہانگیر
فارسی کے کھجوروں بھرے باغ کی، خاک ماتھے پہ ملتا شگُن کے لئےمیں بھی بِکتا ہوا جا بہ جا ایک دن، جا پہنچتا مدینے میں اُنؐ کے لئے استعاروں کی رنگین برسات میں، ان کے دٙر سے نگینوں کی خیرات لیاے زمانے، یہ انؐ کی عطا ہے عطا، یہ جواہر کہاں دٙیکھ سُن کے لئے سبز ڈفلی پہ پڑتی ہوئی تھاپ نے، خیر مقدم کیا میرے سُلطانؐ کالحن گونجا فرشتوں کی آواز کا، تار چھیڑا گیا ایک دُھن کے لئے رنگ برسا تو دنیا گلابی ہوئی، بس تریسٹھ برس ماہ…
Read Moreاحمد جہانگیر
آفرینش کی سنہری شاخ سے پیوند ہوں میں ہڑپہ کا چراغ و وارث و فرزند ہوں
Read Moreنعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ کامران ناشط
نعت ہی مسلک مرا ، میرا قبیلہ نعت ہے دو جہانوں میں مرا واحد وسیلہ نعت ہے جو بھی کوتاہی ہوئی اس کا ازالہ نعت ہے دل شکستہ زندگی تیری مسیحا نعت ہے ماں سے سوتے جاگتے بس نعت کی لوری سنی سو کسی بھی حال میں اپنا اثاثہ نعت ہے بے سروسامان ہوں پر اطمینانِ قلب ہے دوستو ! میں سچ کہوں میرا خزانہ نعت ہے مجھ سے جو پوچھو کتابِ نور کی تفہیم کا اس کی منشا نعت ہے،اس کا خلاصہ نعت ہے ان کی نسبت سے مری…
Read Moreکامران ناشط
گھر کی تقسیم بھی تقسیم ہی ہوتی ہے بجا پر وہ دیوار دلوں میں جو اٹھا دی جائے
Read More