خود کو وحشت میں ڈال لیتے ہیںلوگ اندیشے پال لیتے ہیں کیوں لڑائی کریں محبت پرقرعۂ فال ڈال لیتے ہیں چوم لوں تم کو دل کرے اکثرخود کو لیکن سنبھال لیتے ہیں تھوڑی فرصت کے آج کل دن ہیںگھر کو اب دیکھ بھال لیتے ہیں ہجر کا زخم بھرنے میں دیکھیںوقت کیا ماہ و سال لیتے ہیں ذہن و دل جب الجھتے ہیں شاہدسوچ شعروں میں ڈھال لیتے ہیں
Read MoreTag: Poetry
الطاف حسین حالی
خود رفتگی ِشب کا مزا بھولتا نہیں آئے ہیں آج آپ میں یارب کہاں سے ہم
Read Moreالطاف حسین حالی
اب بھاگتے ہیں سایۂ عشقِ بتاں سے ہم کچھ دل سے ہیں ڈرے ہوئے، کچھ آسماں سے ہم
Read Moreالطاف حسین حالی
آگے بڑھے نہ قصۂ عشقِ بتاں سے ہم سب کچھ کہا مگر نہ کھلے رازداں سے ہم
Read Moreشاہد فرید … آنکھ جل تھل ہوئی جو ٹوٹے خواب
آنکھ جل تھل ہوئی جو ٹوٹے خوابدل کی دہلیز پہ ہیں پھوٹے خواب آئنہ بھی سوال کرتا ہےکیوں دکھائے تھے خود کو جھوٹے خواب بس تذبذب رہا محبت میںبس اسی کشمکش میں چھوٹے خواب خواہشیں تھیں بہت سی بچپن میںپیارے پیارے سے بوٹے بوٹے خواب کس نے نیندیں حرام کیں شاہد کون ہے جس نے آ کے لوٹے خواب
Read Moreعلی اصغر عباس … وفورِ گریہ سے بہتر خوشی نہیں کوئی
وفورِ گریہ سے بہتر خوشی نہیں کوئی ہمیں ملی بھی تو بڑھ کر ملی نہیں کوئی غمی خوشی میں جو آنسو کلام کرتے ہیں زبان ایسی مؤثر بنی نہیں کوئی خوشی غمی کو تُو رنگوں سے نسبتیں مت دے سفید اور سیہ میں چھپی نہیں کوئی بدن کے زخموں سے بڑھ کر تو دل پہ چرکے ہیں نشاط خیز اذیت بچی نہیں کوئی نوائے درد کی تانیں بھی ہچکیوں سی ہیں چُھوئی لبوں سے مگر بانسری نہیں کوئی بدن کے چیتھڑے پہنے ہوئے ہیں روحوں نے لباسِ فاخرہ میں دلکشی…
Read Moreعلی اصغر عباس … عدم آباد!
عدم آباد! میں نے زندگی کے جھروکے سے جھانک کر دیکھا تو حیات ہمیشگی کا لباس پہنے عدم آباد کے صحن میں ابد کے بے پایاں پیڑ کی شاخ پہ دوام کی پینگھ جھول رہی تھی دور لاکھوں کروڑوں میل کے فاصلے پر خاک کے قضا رسیدہ وجود غرور میں تنی گردنوں کے بوجھ سے آزاد مٹی کا غبار ہو چکے تھے جاودانی کا زعم اجل کے کیڑے نے کھا لیا تھا نوشتہ تقدیر کے حروف اُڑچکے تھے ثبات کا نیا شمارہ انسانیت کے گلیز پیپر پہ پوری آب و…
Read Moreذوالفقار نقوی
دیکھ، بدلا ہے رخ ہواؤں کا اپنی دستار باندھ لے کَس کر
Read Moreذوالفقار نقوی
تری تصویر تو دھندلی نہیں تھی مری آنکھوں میں آنسو آ گئے تھے
Read Moreذوالفقار نقوی … درد اپنے نہ یوں چھپایا کر
درد اپنے نہ یوں چھپایا کر اپنا حصہ مجھے بنایا کر میرے ہلکے سے اک تبسم پر آسماں سر پہ نہ اٹھایا کر بام و در راہ تکتے رہتے ہیں میرے گھر میں بھی آیا جایا کر جام و مینا سے جی نہیں بھرتا اب سمندر مجھے پلایا کر دل کی ٹیسوں سے جو نکلتا ہے اُس دھویں سے نظر ملایا کر آئنے ٹوٹ جائیں گے سارے پتھروں کو نہ یوں سجایا کر اے مرے درد آ گلے لگ جا مجھ سے نظریں نہ تو چرایا کر بُخل سے باز…
Read More