چل پڑا ہوں تو قافلہ ہوں میں
ورنہ بوسیدہ سی سرا ہوں میں
عمر کا کیا ہے میری جانِ غزل
قدّ و قامت میں تو بڑا ہوں میں
اس گلی نے تو ایسے دیکھا ہے
جیسے پہلے کبھی ہوا ہوں میں
تُو مجھے بھول بھی تو سکتی ہے
کیا بہت خاص ہو گیا ہوں میں؟
ایک گھنٹہ ہوا ہے روٹھے ہوئے
اور گھڑیال ہو گیا ہوں میں