تازہ دن کی ہوا ….. عابد سیال

تازہ دن کی ہَوا
_________
………….. گزرتی ہے
شاخ در شاخ سرسراتی ہوئی
کونپلیں، پھول، ڈالیاں، پتے
نرم لہجوں میں بات کرتے ہیں
باغ کی گفتگو مہکتی ہے
ایک پتے کی خوش کلامی سے

Related posts

Leave a Comment