خوف ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر یونس خیال

خوف

۔۔۔۔۔
شہر کی دیوار پر
لکھے گئے
پھر نئی ترتیب سے
کالے حروف
اس سے پہلے بھی
نہ جانے
اس طرح کی کالی تحریروں کو پڑھ کر
کتنے انسانوں سے بینائی چِھنی ہے

اب بھی
ایسے ہی کئی خدشوں کی چیخیں
مرے اندر سنائی دے رہی ہیں

Related posts

Leave a Comment