سائڈ ریکنگ پر ۔۔۔۔ حامد یزدانی

سائیڈ ریلنگ پر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اداس لیمپ پوسٹ کی
تھکی تھکی سی روشنی
بجھے درخت کی سلگتی اوٹ میں
کھلی کھلی
مہک
دھواں
اُڑا کے لے گیا ہے کون
چاند کو
خبر نہیں
اب اور کتنی بار
پرس رات کا ٹٹولیے
ہتھیلی پر سجے بلیک بیری پر
ای میل اپنی کھولیے !
کہ نیٹ ورک آج خوب ہے
کسی سے بات کیجیے
کسی سے کچھ تو بولیے

Related posts

Leave a Comment