قہر
۔۔۔
جانے کیسا قہر مچا ہے!
کون بتائے، کسے بتائے
کون کسی سے ڈر کے چُھپا ہے
کس نے پہنی ہیں زنجیریں
کیوں پہنی ہیں؟
زنداں کی دیواریں کس پر آن پڑی ہیں
کس نے کس کو قتل کیا ہے
کون بتائے، کسے بتائے
سنتا بھی تو کوئی نہیں ہے!!
……………………………
مجموعہ کلام: آئنے سے مکالمہ ۔۔ شاعری ( اُردو، پنجابی، فارسی)
ناشر: آواز پبلی کیشنز، اقبال مارکیٹ، کمیٹی چوک، راولپنڈی
مطبع: محمود برادرز پرنٹرز
سنِ اشاعت: مارچ ۲۰۱۹ء